کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ اتنا ہی اہمیت اختیار کرگیا،جتنا کسی بھی بڑی سائیڈز کا ہوسکتا ہے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والا یہ میچ اب ہر ایک کی نگاہ میں رہے گا۔میزبان ٹیم عرصہ بعد اپنے ملک میں سیریز ہارنے کے خطرے سے بھی دوچار ہوگئی ہے۔دوسری اہم بات تجربہ کار بیٹر راس ٹیلر کی ریٹائرمنٹ ہے۔
شاہین آفریدی سے کسی کوپریشانی،احمد شہزاد کا اصل مسئلہ،بین ڈنک کے 2 رول سیٹ
راس ٹیلر کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔اس میچ کے بعد وہ پھر کبھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔اپریل تک 2 ایک روزہ کے بعد وہ اس میدان کو بھی خدا حافظ بولیں گے۔
نیوزی لینڈ کے لئے ٹائیگرز میں عباد حسین اور مہدی حسن مرزا مشکلات کا سبب بن رہے ہیں،پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں عباد کی 6 وکٹ نے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ نئے سرکل میں تاحال ایک میچ بھی جیت نہیں سکا ہے،کیویز اب اصل اٹیک کریں گے۔کرائسٹ چرچ کی گراسی پچ پر ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنا اولین کوشش ہوگی،اس کے لئے ابھی تک تو گھاس والی پچ چھوڑی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے 3 روز کرکٹ کے لئے آئیڈیل حالات ہونگے۔اگلے 2 روز بارش کا امکان ہے،یہ الگ بات ہے کہ وہاں تک نوبت ہی نہ آئے۔
دونوں ممالک کا ٹیسٹ میچ آج رات اور کل صبح کے مابین 3 بجے شروع ہوگا۔اس میدان میں اوسط اسکور فی اننگ 260 سے 270 کے درمیان بن رہا ہے۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی۔