سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی،محمد عامرکا اہم اعلان ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر نےٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے حوالہ سے اہم اعلان کردیا ہے۔انگلش کائونٹی کے لئے انگلینڈ میں موجود لیفٹ آرم میڈیم پیسر نے جمعرات کی ایک اچھی کارکردگی کے بعد یہ نیا بیان جاری کیا ہے۔محمد عامر ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں اور گلوسٹرشائرکائونٹی کے لئے ریڈ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
جمعرات کو انہوں نے اپنے دوسرے میچ کی شروعات کیں۔پہلے روز 21 اوورز میں 51 رنزکے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں،اننگ ابھی جاری ہے۔30 سالہ بائیں ہاتھ کے سوئنگ پیسر نے گزشتہ ہفتہ کائونٹی ڈیبیو میچ کھیلا تھا لیکن سنگل وکٹ بھی نہ لے سکے تھے۔ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پہلی بار کوئی ایسا طویل فارمیٹ کا میچ کھیل رہے تھے۔
انگلش کائونٹی،حسن نہ شاہین،محمد عامر نے پکڑلی اڑان
سائوتھمپٹن میں میچ کھیلنے والے پیسر کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی واپسی کی بات جلد بازی ہوگی،ایسی بات کا کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا۔عامر کہتے ہیں کہ آپ اپنے ارد گرد ہونے والی تبدیلیوں فیصلوں کے حوالہ سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔فی الحال میری توجہ کائونٹی کرکٹ پر ہے،اس کے لئے میں یہاں انگلینڈ میں موجود ہوں۔میں 3 سال بعد ریڈ بال کرکٹ اور 4 سال بعد کوئی فرسٹ کلاس میچ کھیل رہا ہوں۔یہاں پہلے میچ کے بعداب دوسرے میچ میں ریڈ بال کرکٹ کھیلتے بہتر محسوس کررہا ہوں۔میرا کام اپنی ٹیم کو مدد دینا اور ساتھی پلیئرز کے ساتھ بہتر پرفارم کرنا ہے۔اتنے عرصے بعد کسی بھی پیسر کےلئے کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔
محمد عامر کا اس کائونٹی سے صرف 3 میچزکا معاہدہ ہواہے،اس لئے کہ ان کے ہم وطن نسیم شاہ کی انجری کی وجہ سے یہ بیک اپ پلیئر معاہدہ ہے۔30 ماہ قابل عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔اس فیصلے پر وقار یونس نے سب سے زیادہ تنقید کی تھی،جو اس وقت تازہ کوچ بنے تھے۔ایسے میں اگر انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لی تو وقار یونس کی تمام باتیں درست ہونگی۔
محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچز میں119 اور 61 ایک روزہ میچز میں 81 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ان کا فوکس ٹی 20 لیگ پر ہوتا ہے۔پی ایس ایل 2021 میں شروعات میں زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہونے والے محمد عامر نے کہا ہے کہ میں مکمل فارم میں ہوں،فٹ ہوں۔میں نے سوچا کہ مجھے ریڈ بال کرکٹ کا بھی چانس لینا چاہئے،اس لئے یہ معاہدہ کیا ہے۔اس کے بعد میں سی پی ایل کھیلنے ویسٹ انڈیز جائوں گا۔