| | | |

ٹیسٹ کپتان کی قیادت پر بڑا طنز،مستعفی ہونے کا طعنہ

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کے ہارے ہوئے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ پھر تم کس چیز کے کپتان ہو۔رکی پونٹنگ سابق ایشز ونر کپتان ہیں۔ورلڈ کپ ونر ہیں،بڑا نام ہیں۔انہوں نے حالیہ ایشز کے 2 میچز میں جوئے روٹ کی کپتانی کو غلط قرار دیا۔ساتھ میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے پیسرز کا درست استعمال بھی نہیں کیا ہے۔

انگلینڈ کے لئے جوفرا آرچر کے حوالہ سے خوفناک خبر،امریکی ٹیم کو کورونا،بنگلہ دیش کی نئی اپ ڈیٹ

انگلش ٹیم برسبین کے بعد ایڈیلیڈ میں بھی ہاری۔ٹیم سلیکشن اور متعدد فیصلوں کے حوالہ سے ہیڈ کوچ سلورووڈ اور کپتان جوئے روٹ اس وقت نشانہ پر ہیں۔ان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ایسے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھی سخت الفاظ میں پکڑ کی ہے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے آغاز میں گیند بازوں کے غلط استعمال پر بھی پونٹنگ نے گرفت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جوئے روٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پیسرز نے حد سے زیادہ شاٹ پچز کی ہیں ،اس پر پونٹنگ کہتے ہیں کہ یہ کیا بات ہوئی۔تم کس بات کے کپتان ہو،اپنی فیلڈنگ و بائولرز کی لینتھ تک درست نہیں کرسکتے،پھر اس جاب کے لئے درست نہیں ہو۔چھوڑو۔سائید پر ہوجائو۔

انگلش ٹیم اب 26 دسمبر سے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاری کرہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *