کرک اگین رپورٹ
ٹیم کا اعلان،کیمپ کا آغاز،سنٹرل کنٹریکٹ فائنل،کیا تبدیلیاں۔پاکستان کرکٹ بورڈ ایک جانب کرکٹرز کے سالانہ کنٹریکٹ لی تیاری کررہا ہے تو دوسری جانب اس کی سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے اسکواڈ فائنل کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔کیمپ اگلے ماہ کے شروع میں لگے گا۔کیمپ کا انحصار ملکی سیاسی صورتحال پر بھی ہوگا جو مئی کے آخر اور اگلے ماہ کے شروع میں موسم کی طرح گرم ہوگی۔
سعید انور پیچھے،فخرزمان کاریکارڈ ہدف،محمد عامر بھی کس کے آگے بے بس
جہاں تک سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ کی بات ہے تو امکان ہے کہ اس بار پر فارمیٹ کی بنیاد پر سالانہ کنٹریکٹ دیئے جائیں گے۔ٹیسٹ کھلاڑیوں کو الگ آفر کی جائے گی۔وائٹ بال کرکٹ کے لئے الگ ہوگی۔دونوں فارمیٹ کھلاڑیوں کے لئے کیٹگری بنیاد ہوگی۔یہ بھی علم ہوا ہے کہ ایمرجنگ پلیئرز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ایمرجنگ کیٹگری میں کھلاڑی زیادہ ہونگے۔
کیویز کے سنٹرل کنٹریکٹ،پاکستان کے چوتھے کھلاڑی حسن علی بھی باہر،اہم خبریں
پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ اور کائونٹی میں مسلسل عمدہ پرفارم کرنے والے شان مسعود کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے،اس حوالہ سے مرتب ہونے والی لسٹ میں ان کا نام بھی شامل ہے۔
شان مسعود آج جمعہ کو کائونٹی میں ووسٹر شائر کے خلاف بااعتماد اننگ شروع کرچکے ہیں۔ووسٹر شائر نے368 اسکور بنائے۔اظہر علی نے88 کی اننگ کھیلی ہے۔اب ڈربی شائر نےبناکسی نقصان کے 20 رنزبنالئے ہیں۔شان مسعود 15 پر کھیل رہے ہیں۔