کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے روز آج پیر کے روز کیا ہوگا؟18 اکتوبر کو بھی 2 ہی میچز ہونگے،یہاں دن کے پہلے میچ کا ذکر کرتے ہیں۔گروپ اے کا میچ ہوگا،پہلا مرحلہ ہے۔آئر لینڈ اور ہالینڈ مدمقابل ہونگے۔یہ میچ ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔کہنے کو آئرلینڈ فیورٹ ہے،اس کے پاس ٹیسٹ سٹیٹس ہے۔ایک ہسٹری ہے،پاکستان 50 اوورز کے 2007 ورلڈ کپ میں اسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھاکر پہلے ہی مرحلے سے باہر ہوگیا تھا لیکن سوال یہ ہے کہ نیدر لینڈ ٹیم کمزور ہے؟
ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا سے بڑی کمک مل گئی
ٹی 20 ورلڈ کپ،آئرش ٹیم کو آج نیدر لینڈ سے خطرہ،بنگلہ دیش کے لئے ایک اور مشکل۔ایسا ہر گز نہیں ہے،10 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز مین نیدر لینڈ 7 مرتبہ جیت چکا ہے۔یہ بات 2014 ورلڈٖ ٹی کپ سے اب تک کی ہے اور آئرش ٹیم صرف 2 بار ہی کامیاب ہوسکی ہے،اس لئے پال سٹرلنگ کی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے اور کچھ بھی نہیں۔ابو ظہبی میں یہ میچ سہہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
شکیب الحسن نے لاستھ ملنگا کو پیچھے دھکیل دیا
گروپ اے میں یہ میچ بھی نہایت ہی اہمیت کا حامل ہوگا۔سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعداب اگر یہاں نیدر لینڈ ٹیم جیتی تو پھر بنگلہ دیش کے اخراج کےا مکانات زیادہ ہوجائیں گے کیونکہ 3 امیدوار سامنے آجائیں گے۔آئرش ٹیم کا ایک ریکارڈ ہے،اس کے پاس ایک بڑی ہسٹری موجود ہے،اس لئے اچھے مقابلہ کی توقع موجود ہے،ایسا لگتا ہے کہ ابو ظہبی میں ایک اور سنسنی خیزمیچ ہوگا۔