دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست کے بعد بھارتی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔کئی شدت پسند افراد نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو نازیبا دھمکیاں دے دی ہیں،بھارتی کپتان کی اہلیہ کو ایسی دھمکیاں دی گئی ہیں کہ ان کا ذکر بھی یہاں مناسب نہیں ہے۔
پہلے میچ میں پاکستان سے شکست پر مسلمان بھارتی کھلاڑی محمد شامی کو ہدف تنقید بنایا گیا تھا،آج نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کو ہدف تنقید بنالیا گیا ہے۔
اب رخ کرتے ہیں ورلڈ ٹی 20 کپ کی اگلی ممکنہ پکچر کی جانب اور دیکھنتے ہیں کہ گروپ 2 میں بھارت کے لئے کیا باقی بچا ہے۔
پاکستان
پاکستان کرکٹ ٹیم 3 میچزجیت چکی ہے،اس کے 6 پوائنٹس ہیں،قریب سیمی فائل میں داخل ہے۔سکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے 2 میچز باقی ہیں،دونوں فتوحات اسے کہاں سے کہاں لے جائیں گی،ایک کامیاب بھی اسے بہت آگے کردے گی۔نتیجہ میں پاکستان ٹاپ ٹیم کے طور پر سیمی فائنل میں ہے۔
نیوزی لینڈ
ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل کے لئے دوسرا امیدوار نیوزی لینڈ ہے،اب تک2 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں۔اس کے میچز سکاٹ لینڈ،نمیبیا اورافغانستان سےباقی ہیں۔تینوں میچز جیتے تو 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل پکا ہوگا۔ایک میچ میں اگر ہارے تو ان کو بھی نیٹ رن ریٹ کا چیلنج ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت کی کیویز سے شکست کی روایت برقرار،سیمی فائنل کے کتنے چانسز باقی
نیوزی لینڈ نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 3 نومبر کو دبئی،نمیبیا کے خلاف 5 نومبر کو شارجہ اورافغانستان کے خلاف 7 نومبر کو ابو ظہبی میں میچز کھیلنے ہیں۔
افغانستان
اس ٹیم کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں،اس کا مقابل سخت ٹیموں بھارت اور نیوزی لینڈ سے باقی ہے۔اگلے دونوں میچز جیت لے تو وہ سیمی فائنل میں ہوگا۔اگر وہ بھارت سے ہار بھی جائے اور نیوزی لینڈ کو ہرادے تو نیٹ رن ریٹ سے اسے مدد ملے گی،اگر بھارت کو ہرادے اور نیوزی لینڈ سے ہار جائے ،پھراسے نیوزی لینڈ کی چھوٹی ٹیموں میں سے کسی ایک ٹیم سے اس کی شکست کی امید رکھنی ہوگی اور ایسی صورت میں وہ بھارت کو ہرا کر بھی نہیں جاسکے گا۔
افغانستان کا میچ 3 نومبر کو بھارت سے ابو ظہبی اور 7نومبر کو اسی میدان میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
بھارت
اس ٹیم کے 2 میچزمیں کوئی پوائنٹ نہیں ہیں۔اس کے 3 میچز افغانستان،،سکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے باقی ہیں۔بھارت پہلے 3 میچ جیتے،پھر افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ایک ایک شکست کی تمنا کرے،ایسا ہوبھی جائے تو اس کے چانسز کم ہونگے کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ خراب ہے لیکن وہ کمزور ٹیم کے خلاف کسی حد تک تو اچھا ہوسکتا ہے،بہت زیادہ بہتر نہیں۔
بھارت نے 3 نومبر کوافغانستان،5 کو سکاٹ لینڈ اور 8کو نمیبیا سے ٹکرانا ہے۔
کرک اگین کی پیش گوئی
بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ اور افغانستان امیدوار ہیں۔کیویز کے 90 فیصد اور افغانستان کے صرف 10 فیصد چانسز ہیں۔پاکستان کے ساتھ نیوزی لینڈ کوالیفائی کرتا دکھائی دیتا ہے لیکن افغانستان اگر نیوزی لینڈ کی جگہ سیمی فائنل میں آگیا تو یہ کوئی ناقابل یقین بات نہیں ہوگی،اس لئے کہ اس ٹیم میں بہر حال کرنٹ موجود ہے۔