| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت کی کیویز سے شکست کی روایت برقرار،سیمی فائنل کے کتنے چانسز باقی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

image source Twitter

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو مسلسل دوسری شکست،نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ کی مار دے دی. 111 رنز کا آسان ہدف 15ویں اوور میں حاصل ہوگیا. پاکستان سے 10 وکٹ کی شکست کے بعد بھارت کو ۔ بڑی ہار ہوگئی،کرک اگین نے گزشتہ رات 2 باتیں واضح کی تھیں جو درست رہیں۔

پہلی بات یہ کہ ورلڈ ٹی 20 تاریخ میں بھارت نیوزی لینڈ سے کبھی نہیں جیت سکا،آج مجموعی طور پر اس کی تیسری شکست رقم ہوگئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت اور نیوزی لینڈ کا بہت بڑا شو آج،کون فیورٹ،ٹاس اور میچ کس کا

دوسری بات یہ کہ بھارت گزشتہ ورلڈ ٹی 20 کے دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کرکے ہاراتھا،نیوزی لینڈ نے اس بار بعد میں بیٹنگ کر کے بھارت کی خوش فہمی بھی دور کردی ہے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیر ل میچل نے منزل آسان کردی،مچل 49 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔  ولیمسن 33 پر ناٹ آئوٹ آئے،مارٹن گپٹل نے 20 رنز بنائے۔دونوں وکٹیں جسپریت بمراہ کی رہیں۔

بھارت بد ترین انجام کی جانب گامزن، نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں .کرک اگین نے گزشتہ رات ہی پیش گوئی کی تھی کہ ٹاس کا سکہ کین ولیمسن کے حق میں گرسکتا ہے. آج دبئی میں ایسا ہی ہوا. نتیجہ میں اسے پہلے بیٹنگ کرنی پڑی ہے اور اس نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے صرف111 رنز کا ہدف دیا .
بھارتی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا.ایشان کشن 4 رنز بناسکے. روہت شرما چانس ملنے لے باوجود 14 ہی کرسکے. کپتان ویرات کوہلی کی بڑی ناکامی نے پورے بھارت میں سناٹا برپا کردیا. وہ 9 اور رشی پنت 12 ہی کرسکے. بھارت کے 70 پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے.

ایسے میں ہردک پانڈیا نے کچھ کوشش کی لیکن وہ بھی جب 24 بالز پر 23 کرکے گئے تو 94 پر بھارت کی 6 وکٹیں جاچکی تھیں. 19 ویں اوور میں 100 اسکور بھی مکمل نہیں ہوپارہا تھا .بھارت 7 وکٹ پر 110 کرسکا. بولٹ نے 3 وکٹ لیں۔

سوال یہ ہی کہ بھارت 2 ناکامیوں کے بعد کہاں کھڑا ہے۔جواب یہ ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کپ میں 2 ناکامیوں کے بعد اب بھارت کے ہاتھ میں براہ راست کم وقت بچا ہے،آگے جاکر اسے نیوزی لینڈ کی افغانستان سے ہار،پھر افغان ٹیم کے باقی میچز میں ناکامی،اپنے باقی ماندہ میچز مین دھماکا خیز کامیابی درکار ہوگی،پھر نیٹ رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا،یہ سب باتیں بیک وقت بہت ہی مشکلات کا چیپٹر ہیں،اس لئے 99 فیصد ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 سے اس کا بوریا بستر گول ہوچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *