| | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ ،ویسٹ انڈین اسکواڈز بھی فائنل

 

انٹیگا،کرک اگین رپورٹ

 

کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن پینل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پینل نے پندرہ (15) کھلاڑیوں کی تصدیق کی جو آٹھویں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں گے، میگا ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جس نے دو مرتبہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے، 2012 میں سری لنکا میں اور 2016 میں جیتا ہے۔

نکولس پورن بطور کپتان اپنے پہلے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے۔روومین پاول نائب کپتان کے طور پر معاون ہونگے۔ن

ویسٹ انڈیز اسکواڈز

نکولس پورن ، رومن پاول ، یانک کیرایہ ،جانسن چارلس، شیلڈن کوٹریل ،شمرون ہیٹمائر ،جیسن ہولڈر، اکیل حسین، الزاری جوزف ،برینڈن کنگ، ایون لیوس، کائل میئرز،ریمون ریفر ،اوڈین سمتھ،میک کوئے اوبیدی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *