دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کا نیا چیمپئن،اتوار 14 نومبر 2021 کا وقت آن پہنچا،دنیا آج ایک نئے ملک کو تیز ترین کرکٹ فارمیٹ کو سردار بنتے دیکھےگی۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آج دبئی میں رات 7 بجے آمنے سامنے ہونگے۔آسٹریلیا پاکستان اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے کر یہاں تک آئے ہیں۔رواں سال میں یہ نیوزی لینڈ کو دوسرا آئی سی سی ایونٹ فائنل ہے۔اس سے قبل جون میں اس نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کو ہراکر ایک ایونٹ جیتا تھا۔
آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ ،کون فیورٹ
یہ ہے وہ سوال جو ہر ایک کی زبان پر ہے۔کون چیمپئن بنے گا۔کس کا یہ ایونٹ ہوگا۔آسٹریلیا 2010 میں بھی فائنل کھیلا تھا۔انگلینڈ سے ہار گیا تھا،اس سے پہلے یا اس کے بعد اسے کوئی فائنل نہیں ملا تھا۔نیوزی لینڈ تو خیر سے پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کھیلے گا۔دونوں ممالک کے باہمی ٹی 20 ریکارڈز کو دیکھا جائے تو اب تک 14 میچز ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کو ان میں 9 فتوحات کے ساتھ برتری حاصل ہے۔کیویز صرف4 میچز جیت سکے ہیں۔یہ آسٹریلیا ہی ہے جو کیویز کے خلاف ایک مقابلہ میں 245 اسکور کرچکا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل آج،کیویز اور کینگروز کا ناک آئوٹ ریکارڈز عجب،ٹاس اور میچ کی پیش گوئی۔
ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں دونوں ممالک کا ایک بار آمنا سامنا ہوا۔18مارچ 2016 کو دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے 8 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔اتفاق سے یہ آخری ورلڈ ٹی 20 کپ بھی تھا۔اس سے قبل دونوں کا اس ایونٹ میں آمنا سامنا کبھی بھی نہیں ہوا۔
نیوزی لینڈ کے حق میں ایک بات اور بھی جاتی ہے۔اس سال کے شروع میں اس نے آسٹریلیا کو 5 ٹی 20 میچ کی سیریز میں 2-3 سے شکست دی تھی۔
ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل کے ولن حسن علی کا پہلا رد عمل آگیا،نئی درخواست کردی
ورلڈ ٹی 20 کی تاریخ گویا نیوزی لینڈ کے حق میں ہے۔،وہ ناقابل شکست ہے۔ااس سال بھی اس کی کینگروز پر برتری ہے لیکن ایک بات اس کے خلاف ہے۔وہ بہت بڑی بات ہے۔وہ ایسے ہی تھی کہ جیسے پاکستان کے لئے تھی،گرین کیپس کینگروز کو کبھی آئی سی سی ناک آئوٹ سٹیج میں نہیں ہراسکے تھے تو یہی حال کیویز کا ہے۔وہ بھی آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ناک آئوٹ منزل عبور کر نہیں سکےہیں۔اب تک 4 بار آمنے سامنے ہوئے،ہر بار بلیک کیپس کو سرنگوں ہونا پڑا۔
پہلی بار 1996 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیلے۔چنائی میں کیویز6 وکٹ سے ہارے۔
دوسری بار2006 میں موہالی مین چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ 34 رنز سے ہارگیا۔
تیسری بار چیمپئنز ٹرافی فائنل میں سنچورین میں آسٹریلیاسے 6 وکٹ کی شکست ہوئی۔
چوتھی بار 2015 ورلڈ کپ فائنل میں میلبورن میں کیویز آسٹریلیا سے 7 وکٹ کی مارکھاگئے۔
یہ تو ان کا آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ ہے۔اوور آل کیویز کی تاریخ دیکھی جائے تو آسٹریلیا کے خلاف تمام ٹورنامنٹس کے کوارٹر،سیمی فائنلز اور فائنل دیکھے جائیں تو وہ 17 بنتے ہیں۔16 میں کیویز کو شکست ہوئی ہے۔آسٹریلیا فتحیاب رہا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اکلوتا مقابلہ جو نیوزی لینڈ نے جیتا،وہ بھی بیسٹ آف تھری کا میچ تھا،ایونٹ کا نہیں تھا۔
ایرون فنچ اور کین ولیمسن دونوں ہی اچھے کپتان ہیں،ولیمسن کو زیادہ چالاک اور ذہین مانا جاتا ہے،اس ایونٹ کی حد تک دونوں میں ایک قدرے مشترک چلی آرہی کہ اپنے شعبہ میں ناکام ہیں۔ولیمسن کے اب تک اس ایونٹ میں 131 اور فنچ کے صرف 119 اسکور ہیں۔
دورہ بنگلہ دیش،قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
دبئی میں اتوار کو آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔کیوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی۔کونوے کی جگہ ٹم سیفرٹ لیں گے۔
ملین ڈالرز کا سوال یہ ہے کہ آج کی شام ٹاس میں کس کے نام ہوگی۔خاص کر ایسے حالات میں کہ جب ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرکے ہدف کے تعاقب میں جیت رہی ہے۔حالیہ ایونٹ میں دبئی میں کھیلے گئے 12 میچز میں سے 11 میں ایسا ہی ہوا کہ بعد والی ٹیم فاتح رہی ہے تو اب بھی ٹاس اہم ہوگا۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ایرون فنچ 5 بار ٹاس جیتے ہیں۔کین ولیمسن کےحق میں ٹاس کا سکہ 2 ہی بار گرا ہے۔
نام بھی آسٹریلیا کا بڑا ہے،ایونٹ بھی آسٹریلیا کے لئے اہم ہے،ناک آئوٹ میچز کی تاریخ بھی کینگروز کے حق میں ہے۔کیویز ہمیشہ ہارے ہین۔گویا ان کی نبضیں آئوٹ آف کنٹرول ہوجاتی ہیں تو پھر کیا اب بھی یہی نتیجہ نکلے گا۔
کرک اگین ہمیشہ کی طرح منفرد پیش گوئی کرے گا۔ٹاس کا سکہ جیسا کہ لکھا گیا ہے کہ ایرون فنچ پر مہربان رہا ہے۔6 میں سے 5 بار وہ یہ جیتے ہیں،تاریخ بھی ان کے حق میں ہے۔اس کے باوجود کرک اگین کی پیش گوئی یہ ہے کہ آج کیوی کپتان کین ولیمسن ٹاس جیت سکتے ہیں اور یہ فائنل بھی ان کے حق میں ہوگا۔نیوزی لینڈ ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن سکتا ہے،اس بار وہ کچھ ہوسکتا ہےجو پہلے کبھی نہیں ہوا۔