| | | | | | | | |

ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل کے ولن حسن علی کا پہلا رد عمل آگیا،نئی درخواست کردی

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں مایوس کن کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پاکستانی آل رائونڈر حسن علی کا پہلا آفیشل رد عمل سامنے آگیا ہے۔رائٹ ہینڈ آل رائونڈر کے لئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 ڈرائونا خواب رہا۔پھر سیمی فائنل میں ان کی بدقسمتی کی انتہا یہ ہوئی تھی کہ 4 اوورز میں انہیں 44 رنز پڑے۔کوئی وکٹ بھی نہ لے سکے تھے۔19 ویں اوور کی تیسری بال پر اس وقت انہوں نے کیچ ڈراپ کردیا جب آسٹریلیا فتح سے 20 رنزکی دوری پر تھا۔اس کے بعد میتھیو ویڈ نے شاہین آفریدی کو 3 چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچادیا۔

Image by Twitter

اس شکست کا سارا ملبہ حسن علی پر گرا تھا،انٹر نیشنل میڈیا میں بھی ان پر تنقید ہوئی اور سوشل میڈیا پر تو انتہا ہی ہوگئی تھی۔ایسے میں حسن علی نے چپ سادھی ہوئی تھی۔ہفتہ کو ٹیم کے ہمراہ وہ ڈھاکا اترے ہیں،وہاں سے انہوں نے پہلا آفیشل رد عمل دیا ہے۔

رائٹ ہینڈ میڈیم پیسر کہتے ہیں کہ اس وقت مجھ سے زیادہ مجھ سے کوئی مایوس نہیں ہے۔میں تمام لوگوں سے ایک درخواست کروں گا،مجھ سے نا امید مت ہوں۔جانتا ہوں کہ توقعات کے بر خلاف گیا ہوں۔لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔پھر بھی آپ سب سے یہ درخواست کروں گا کہ مجھ سے امید رکھیں۔

محمد حفیظ اب دہلی کا پرچم سر بلند کرنے کے لئے تیار

حسن علی نے کہا ہے کہ میں کرکٹ کھیل کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ورلڈ کپ کے اس تجربہ اور پرفارمنس کو اپنے اگلے کیریئر میں لے کر چلوں گا،اس  سے بڑی مدد لوں گا۔انہوں نے سپورٹ اور دعائوں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستانی پیسر کے لئے یہ ایونٹ ہمیشہ کے لئے دردناک رہے گا۔6 میچز میں ایک بال بھی نہیں کھیل سکے،بیٹنگ میں باری ہی نہیں آئی۔بائولنگ میں پورے ایونٹ میں ساڑھے 8 کی اوسط سے مار پڑی۔فائنل کا کیچ ڈراپ کرنا ایک قسم کا ان پر شکست کی ذمہ داری ڈال گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *