| | | | | | | | |

آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ،وسیم اکرم کس کے حامی،پاکستانی کس کے ساتھ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فائنل میں وہی ٹیمیں آئی ہیں جو اچھا کھیلیں۔پرابلم یہ ہے کہ ٹاس کا نتیجہ 70 فیصد میچ کا فیصلہ کردیتا ہے۔ایسے میں اب کیا کہیں۔بعد والی بیٹنگ سائیڈ فائدے میں رہتی ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی میڈٖیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں علم کہ پاکستان میں کون آسٹریلیا کو سپورٹ کر رہا ہے اور کون نہیں کر رہا لیکن میں تو آسٹریلیا کو سپورٹ کروں گا۔نہ بھی کروں تو کرنا پڑے گا۔یہ بات کہتے ہوئے وسیم اکرم نے قہقہ لگایا،اصل میں انہوں نے یہ بات اس لئے کی کہ انکی اہلیہ شنیر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

دورہ بنگلہ دیش،قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ پاکستانی بھی آسٹریلیا کو سپورٹ کریں،نیوزی لینڈ نے پاکستان میں 5 دن گزار کر اسی سکیورٹی میں واپسی لی تھی،اس کا ابھی بھی غصہ ہے،اس لئے شاید پاکستانی کبھی کیویز کی حمایت نہ کریں۔

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ حسن علی کے لئے میچ خراب ہوگیا،میں بھی ہوتا تو ٹیم میں تبدیلی نہ کرتا ،اس لئے کہ وہ ہارے نہیں تھے،بابر نے ٹیم میں تبدیلی نہیں کی۔حسن علی کے میں ساتھ ہوں۔وہ اچھا پلیئر ہے۔کم بیک کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کین ولیمسن اچھے کپتان ہیں،اس کو تجربہ بہت ہے۔تھنڈے مزاج کا کپتان ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *