شارجہ،کرک اگین رپورٹ
Image Source AFP/Getty Images
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج 30ا کتوبر،ہفتہ کو پہلا میچ بھی نہایت اہم ہوگا۔جنوبی افریقا اور سری لنکا کےدرمیان شارجہ میں سہ پہر 3 بجے دنگل لگے گا۔دونوں ٹیموں کی یکساں پوزیشن ہے۔2،2 پوائنٹس ہیں،ایک ایک شکست ہے۔اتفاق سے گروپ کی 2 ٹاپ ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے 4،4 پوائنٹس ہیں،ان دونوں کا شام کا میچ ہوگا،ظاہر ہے کہ ان میں سے ایک ٹیم ہارے گی اور اس کا سٹاپ 4 پر ہی رہے گا،فاتح ٹیم 6 پوائنٹس بناکر اوپر جائے گی،ایسے مین دوپہر کے میچ کی فاتح ٹیم کے بھی 4 پوائنٹس ہوجائیں گے اور وہ شام کی ناکام ٹیم کے برابر کھڑی ہوگی اور اسے امید ہوگی کہ وہ بھی سیمی فائنل میں جاسکتی ہے۔چنانچہ جنوبی افریقا اور سری لنکا ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی کہ وہ اس میچ کے بعد سیمی فائنل کی لائن کی امیدوار برابر کی سمجھی جائیں۔
ٹی 20 رینکنگ،پاکستان نے بھارت کی سلطنت بکھیردی،نئی اپ ڈیٹ
پروٹیز اس میچ کے لئے فیورٹ ہونگے،ان کے پاس کوالٹی پلیئرز ہیں،آئی لینڈرز کو بڑی محنت کرنی ہوگی،فتح آسان نہیں ہوگی،ویسے بھی ورلڈ ٹی 20 کپ کی تاریخ میں جنوبی افریقا سری لنکا کے خلاف اب تک کھیلے گئے 3 میچز میں سے 2 میں فاتح رہا ہے۔
جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک جنہوں نے گزشتہ میچ میں گھٹنا ٹیک احتجاج میں شرکت سے انکار کیا تھا،وہ اب اس عمل کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔