سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا
کراچی، پی سی بی میڈیا ریلیز
سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔ 18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہنے والے کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔
عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گی ۔ یہ چاروں کرکٹرز 17 مئی سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔ ان کھلاڑیوں کی تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے کی وجہ دبئی میں ان کا ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مصروف ہونا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔
کیمپ میں طلب کردہ کرکٹرز
ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گلِ فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، نجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، تسمیہ رباب، طوبہٰ حسن، امِ ہانی، وحیدہ اختر اور یسرا عامر۔
اسپورٹ اسٹاف
ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (بولنگ کوچ)، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)، ڈاکٹر محمد خرم (ڈاکٹر)۔
شیڈول
19 مئی:ٹیموں کی آمد
21 تا 23 مئی:ٹریننگ
24 مئی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
26 مئی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
یکم جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
3 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
5 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ