کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹیم کی کانپیں ٹانگ گئی،کراچی میں ٹیم 148 پر ڈھیر،کرک اگین تجزیہ سچ۔کرک اگین تجزیہ کے مطابق ہی مچکل سٹارک کی ریورس سوئنگ نے پاکستان کی کمر توڑ ڈالی۔کرک اگین نے جو گزشتہ رات لکھا تھا،وہی ہوا۔اب ایک اور بات نوٹ کرلیں۔پاکستان تاریخ میں پہلی بار کراچی میں آسٹریلیا سے ہارنے کے خطرے میں چلاگیا۔1956 سے اب تک آسٹریلیا یہاں 8 میچزکھیل کر سنگل میچ بھی نہیں جیتا۔5 ہارا۔3 ڈرا رہے تھے۔
آ بیل مجھے مار،عبد اللہ شفیق نے رن آئوٹ کو سر دے مارا،پاکستانی اننگ میں پہلا وقفہ
کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کانپیں ٹانگ گئی،پوری بیٹنگ لائن 148 پر ڈھیر ہوگئی۔اس طرح اسے فالو آن ہوگیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ناکام ہوا۔تیسرے روز وہ باقی ماندہ 2 وکٹ نہ لے سکا،آسٹریلیا نے 556 رنز9 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔پاکستان نے اننگ کا آغاز کیا تو لنچ تک ایک وکٹ گرگئی تھی۔
لنچ سے چائے کے وقفہ تک 6 وکٹیں،آخری سیشن میں مزید 3 وکٹیں بھی گرگئیں۔عبد اللہ 13،امام 20،اظہر 14 اور بابر 36 کرسکے۔فواد صفر،رضوان 6 پر گئے۔فہیم اشرف 4 اور ساجد 5 کرکے گئے۔حسن علی صفر۔نعمان علی 20 اورشاہین 19 کرنے میں کامیاب ہوئے۔
آسٹریلیا نے 408 رنزکی لیڈ کرکے پاکستان کو فالو آن کرکے پھر بھی خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔کینگروز کی جانب سےمچل سٹارک نے 29 رنز دے کر 3،ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر سویپسن 32 رنز دے کر 2 وکٹ لے گئے۔
کرک اگین نے کیا لکھا تھا؟
گزشتہ روز کرک اگین نے لکھا تھا کہ آسٹریلیا آج ایک گھنٹہ کھیل کر 50 اسکور کرے گا،پھر پاکستان کو آگے لگائے گا۔ایک جانب سے مچل سٹارک ریورس سوئنگ سے اٹیک کریں گے۔اسپنر دوسری جانب سے سپورٹ کریں گے،پاکستان میچ جیت نہیں سکتا،ڈرا کے امکانات اتنے ہی ہونگے جتنے ہارنے کے ہیں۔کرک اگین کا تجزیہ ایک بار پھر درست نکلا ہے۔
کراچی ٹیسٹ،آسٹریلیا نے اننگ کیوں ڈکلیئر نہ کی،اگلا پلان،گھیر لیا گیا پاکستان
آسٹریلیا نے اب دوسری اننگ شروع کردی ہے۔3 اوورز میں 14 اسکور کرکے اس نے بتایا ہے کہ وکٹ ٹھیک ہے،اس نے پاکستان کو دوسری اننگ میں نہیں کھلایا،بلکہ کود کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔