| | | | | |

پاکستانی پیسر محمد حسنین کا بگ بیش لیگ کے لئے معاہدہ،26 دسمبر کو ایکشن میں

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے ابھرتے ہوئے پیسر محمد حسنین بگ بیش لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔ان کی خدمات سڈنی تھنڈر نے حاصل کرلی ہیں۔حسنین نے 2019 میں ڈیبیو کیا تھا۔پاکستان کے لئے اب تک 18 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز اور 8 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔حسنین نے 2019 میں 19 سال کی عمر میں لاہور میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 ہیٹ ٹرک کی تھی۔

ایل پی ایل،ناک آئوٹ میچز کے نتائج،پاکستانی اسٹارز ناکام،جنوبی افریقا میں کرکٹ ملتوی،انگلینڈ میں صف ماتم

محمد حسنین کی خدمات اسی لئے بھی حاصل کی گئی ہیں کہ سڈنی تھنڈر پیس اٹیک کو جلا بخش رہی ہے۔انہیں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک بال کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

محمد حسنین نے بھی اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،تھنڈر کا اگلا میچ 26 دسمبر کو سڈنی سکسرز سے ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *