| | |

پاکستانی کھلاڑیوں کی نیدرلینڈز ہوٹل میں ٹریننگ

روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیدرلینڈز میں آج کرکٹ پریکٹس تو نہیں کررہی ہے لیکن دوسری ٹریننگ جاری ہے،کھلاڑیوں نے معمول کے آرام کے بعد ٹریننگ شروع کردی ،یہ جم ٹریننگ ہے،جس میں تمام پلیئرز شریک ہیں اور بھرپورجذبہ کے ساتھ ٹریننگ میں لگے ہیں۔

پاکستانی ٹیم جمعہ کے روز نیدرلینڈ اتری تھی،جہاں 16 اگست سے 3 ایک روزہ میچزکی سیریز شروع ہوگی،باقی 2 میچز 18 اور 21 اگست  کو کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ قومی اسکواڈ  ہفتے کو صرف ٹیم ہوٹل میں جم سیشن کرے گا۔ اسکواڈ اتوار کو دوپہر 2 سے 5 بجے تک روٹرڈیم میں ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا۔

ہوٹل میں جم کی جدید سہولیات موجود ہیں۔نیدرلینڈز سے ذرائع کے مطابق وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں بڑا جوش وجذبہ پایا جاتا ہے،میچز کے لئے ٹکٹیں خرید لی گئی ہیں۔ایک بڑی تعداد پاکستانی فینز کے ساتھ گرائونڈ میں موجود ہوگی۔مقامی کرکٹ فینز بھی پرجوش ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *