| | | | | | | | |

پاکستان اوربھارت کل پھرورلڈ کپ میں آمنے سامنے،راولپنڈی سے حسن،فہیم اور حارث کی اہم نیوز

کرک اگین رپورٹ

پاکستان اوربھارت کل پھرورلڈ کپ میں آمنے سامنے،راولپنڈی سے حسن،فہیم اور حارث کی اہم نیوز۔ایک جانب پاکستان کرکٹ ٹیم راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہی تو دوسری جانب خواتین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے اہم معرکہ کے لئے صف آرا ہوچکی ہے۔بھارت سے کل مقابلہ ہے۔

ایم سی جی کا سٹینڈ شین وارن سے منسوب،آسٹریلوی وزیر اعظم کامزید نیا اعلان

پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں کل ویمنز ورلڈ کپ کا کانٹے دار میچ کھیلیں گی۔میچ کی شام دونوں کپتانوں کا فوٹو سیشن ہوا۔روایتی بیانات جاری ہوئے ہیں۔اس ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 2 پریکٹس میچ جیت کر سب کو حیران کردیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کا روایتی ورلڈ کپ میچ کل  اتوار کی صبح 6 بجے کھیلا جائے گا۔

ادھر راولپنڈی سے تسلی بخش خبر یہ ہے کہ پیسر حارث رئوف کا کووڈ قرنطینہ وقت مکمل ہوگیا۔انہوں نے ٹیم جوائن کرلی ہے۔ادھر ان فٹ حسن علی اور فہیم اشرف بھی فٹ ہوگئے ہیں۔وہ 3 روز بعد ٹیم کے ساتھ ہونگے،اگلے میچ میں شامل ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *