راولپنڈی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان سے ڈرا ٹیسٹ شکست کی طرح،آسٹریلین میڈیا میں بھونچال،کڑی تنقید۔پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ کے ڈرا ہونے پر آسٹریلین میڈیا نے اپنی ٹیم کی سلیکشن اورپلاننگ پر ہیڈلائنز قائم کردی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جیسے آسٹریلیا کے ہاں پاکستان میں ٹیسٹ ڈرا کھیلنا گویا ان کی شکست ہو۔بات صرف ڈرا میچ کی نہیں ہے،بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ اس طرح ہے کہ پاکستان نے بہر حال اپنی برتری ثابت کی ہے۔
آسٹریلیا برتری کے چکر میں مقروض ہوکر آئوٹ،نیتھن لائن کی شاہین آفریدی کو ٹکر
پہلی اننگ میں 17 رنزکی لیڈ،آسٹریلیا کی ٹیم کو مکمل آئوٹ کرنا اورپھر دوسری اننگ میں ایک وکٹ بھی اس کے بائولزر کو نہ دینا یہ بڑی ناکامیاں ہیں۔پھر پاکستان کی جانب سےا س ٹیسٹ میں کل ملا کر سنچریز بنائی گئی ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کوئی سنچری نہیں بنی۔
دوسرا آسٹریلین میڈیا اسے اس طرح بھی بیان کررہا ہے کہ اس کے بائولرز نے پورے میچ میں239 اوور کئے۔4 وکٹ لئے اور 728 اسکور بنوالئے۔
آسٹریلین میڈیا نے کہا ہےکہ ٹیم منیجمنٹ نے پچ کو درست نہیں پڑھا۔2 اسپنرز نہیں کھلائے گئے۔مچل سٹارک کیوں کھلائے گئے،وہ مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔ایشزکے ہیرو جیمز بولینڈ کیوں نظرانداز کئے گئے۔اس طرح آسٹریلیا میں اس میچ کے اس طرح کے انجام پر رونا دھونا ہے۔
پاکستان نے دوسری اننگ میں 252 رنزبنائے۔امام الحق نے111 اور عبد اللہ شفیق نے136 کی اننگز کھیلیں۔امام دونوں اننگز میں سنچریز بنانے کی لسٹ میں گئے۔پاکستان نے دونوں اننگز میں سنچری شراکت بنالی۔اس طرح کے اچھے مگر منفرد نہیں بلکہ پہلے سے بنے ریکارڈز میں اشتراک ہوا ہے۔252 رنزکا ناقابل شکست اوپننگ اسٹینڈ پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف اب تک کا بڑا ریکارڈ ہے۔