لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے آسٹریلیا کو خوش کرکے بری طرح مارڈا۔مہمان ٹیم دوسرے ایک روزہ میچ میں پہلے سے زیادہپاکستان کا لاہور میں خوشی سے منڈلاتے کینگروز کا غضب شکار،سیریز برابر۔ اسکور کرکے خوش فہمی میں رہی۔شاہین نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منڈلاتے کینگروز کو دبوچا اور روند ڈالا۔دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے 2 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 2 چھکے اور2 چوکے لگاکر27 کی اننگ کھیلی۔صرف 17 بالیں کھیلیں۔پاکستان کی جیت میں اہم کردار اداکیاپاکستان نے 348 رنزکے جواب میں 4 وکٹ پر 252 اسکور بناکر میچ ایک اوور قبل جیت لیا۔اننگ میں 2 اہم سنچریز بھی کردار بنیں۔
بابر اعظم کی قیمت سوا لاکھ پائونڈز،2 میچز کی اپ ڈیٹ ساتھ
قذافی اسٹیڈیم لاہور نے کئی سالوں کی خشک سالی کا رد عمل دے دیا۔مسلسل دوسرے میچ میں رنز کے چشمے پھوٹ پڑے،اس بار بڑے اسکور نے دھوکا دے دیا،آسٹریلین خوش فہمی میں مارکھاگئے۔پاکستانی بیٹرز اپنے رنگ میں آگئے۔پھر کیا تھا۔آسٹریلیا اپنی شکست ٹال نہ سکا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف،قذافی اسٹیڈیم میں بڑے ہدف کے حصول کا نیاریکارڈ بنایا ہے۔بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی،آسٹریلیا نے ایک بار پھر بڑے اسکور ،بلکہ پہلے سے لمبےا سکور کی بنیاد رکھ دی۔کپتان ایرون فنچ اس بار تو صفر پر گئے۔گزشتہ میچ میں ففٹی بنانے والے میکڈرمٹ اور ٹریوس ہیڈ نے دوسری وکٹ پر 162 اسکور کی شراکت بناکرپہلے نقصان کا ازالہ کردیا۔ٹریوس ہیڈ نے 70 بالز پر 89 کی اننگ کھیلی۔ میکڈرمٹ نے شاندار سنچری کی۔وہ 104 کرکے گئے۔مارنوس لبوشین نے 59 اور مارکوس سٹوئنز نے 49 کی اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 8 وکٹ پر348 اسکور بنائے۔شاہین شاہ آفریدی نے63 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔محمد وسیم نے 2 آئوٹ کئے۔
پاکستان نے ایک مشکل ہدف کا چیلنج قبول کیا۔19 ویں اوور تک 118 رنزکی شراکت اس کا ثبوت تھا۔اوپنر فخرزمان اس موقع پر 64 بالز پر 67 کرکےآئوٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور امام الحق نے اس کے بعد مڑکر نہیں دیکھا۔دونوں نے111 رنزکی شراکت بنائی۔35 ویں اوور میں 229 کے مجموعہ پر امام الحق آئوٹ ہوگئے۔انہوں نے مسلسل دوسری اور کیریئر کی 9 ویں ون ڈے سنچری کی۔وہ97 بالز پر 106 کرکے گئے، اس کے بعد رضوان آگئے۔بابر اور رضوان کی جوڑی اسکور کو 309 تک لے گئی۔35 بالز پر 40 رنز کی ضرورت تھی،نہایت آسان سی بات تھی۔
یہاں پہلے بابر اعظم 114 اور پھر رضوان 23 کرکے کیچز دے گئے،یہ آسان موقع پر ماری جانے والی غیر ذمہ دارانہ شاٹس تھیں۔نتیجہ میں دونوں آئوٹ ہوگئے۔خوشدل اور افتخار وکٹ پر آئے ،دونوں نے 2 اوورز سست کھیل کر پاکستانی فینز کو اپ سیٹ کردیا۔اسکے بعد جتوادیا ہے۔
آخری 18 بالز پر 27 اسکور درکار تھے کہ خوشدل شاہ نے 2 بائونڈریز لگاکر میچ آسان کردیا۔نتیجہ میں ہدف 6 بالز قبل پورا ہوگیا۔پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کیا،اپنی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ بہتر کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا 2 وکٹ لے کر کامیاب رہے،اس کے لئے انہوں نے 71 رنزکیمار کھائی۔
اس میچ کے ساتھ ہی 3 میچزکی سیریز برابر ہوگئی ہے،سیریز کا فیصلہ آخری اور تیسرے ون ڈے میں ہوگا۔