کولمبو،کرک اگین رپورٹ
PCB Twitter Image
پاکستان اور سری لنکا کرکٹ الیون کا میچ ڈرا ہوگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میچ میں اپنے بائولرز کو درست معنوں میں جانچ پڑتال نہیں کی۔بیٹنگ میں بھی بیٹرز کو اتنی ہی پریکٹس مل سکی،جتنی 3روزہ میچ میں ہوسکتی تھی۔
سری لنکا ایمرجنسی،بھارتی فوج کی آمد،پاکستان کا جاری دورہ خطرے میں،پریکٹس میچ میں خسارہ
بدھ کو تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 2 وکٹ پر 178 رنزبنائے۔50 اوورز کی بیٹنگ میں یہ اچھا اسکور نہیں ہے۔اوپنرعبداللہ شفیق نے 63 رنزکے لئے 111 گیندیں کھلیں۔امام الحق 45 بالز پر 30 رنزکرکے گئے۔فواد عالم 19 بالیں کھیلنے کے بعد صرف 6 ہی رنزکرسکے۔اب اظہر علی کو دیکھ لیں،انہوں نے 75 گیندیں کھیلیں،40 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ سرفراز احمد 21 اور محمد نواز 13 کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
اس سے قبل سری لنکا الیون نے پاکستان کے 301 رنزکے جواب میں 9 وکٹ پر 375 اسکور پر اننگ ختم کی۔یوں اس نے 74 رنزکی سبقت لے کر اپنی اہمیت واضح کی۔
یہ میچ بائولرز کے لئے زیادہ اچھا نہیں رہا،بیٹرز کے حوالہ سے اس لئےتشویشناک ہے کہ اس میں سٹرائیک ریٹ بہت کمزور جارہا ہے۔یہ بات ٹیسٹ سیریز میں مشکلات کا سبب بنے گی۔
اب قومی ٹیم گالے کے لئے روانہ ہوگی،جہاں 16 جولائی سے پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔سری لنکا کے حالات کی خرابی نے تاحال پاکستان کرکٹ کے دورے پر اثر نہیں ڈالا ہے۔