| | | | |

سری لنکا ایمرجنسی،بھارتی فوج کی آمد،پاکستان کا جاری دورہ خطرے میں،پریکٹس میچ میں خسارہ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

PCB Image

سری لنکا میں ایمبرجنسی نافذ ہونے اور اس کے صدر کے مالدیپ فرار ہونے کے بعد وہاں کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق سری لنکا میں بھارتی فوج کے داخل ہونے کی اطلاعات موجود ہیں،اس صورتحال میں پاکستان کا دورہ سری لنکا جو اس وقت شروع ہے،ملتوی ہوسکتا ہے۔ادھر سری لنکا کرکٹ الیون نے پاکستان کو پہلی اننگ کی حد تک ناک آئوٹ کردیا ہے۔

بدھ کی صبح سری لنکا میں ایمبر جنسی لگائے جانے کی تھی،اس سے چند گھنٹے قبل سری لنکن صدر مالدیپ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ایسے میں ملک میں غیر یقینی کے بادل ہیں،ایسے میں میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے جاری دورہ سری لنکا پر غیر یقینی کے بادل چھاگئے ہیں،اس کی ایک بنیادی وجہ بھارتی فوج کا سری لنکا میں داخل ہونا ہے اور وہاں کسی بھی قسم کی سرگرمی کا حصہ بننا ہے،ایسے میں اگلے ماہ شیڈول ایشیا کپ کی سری لنکا سے بنگلہ دیش منتقلی کا امکان زیادہ ہوگیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا سیریز کا فیصلہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گالے میں شیڈول ہے۔

وارم اپ میچ،پاکستانی پیسرز ناکام،اسپنرز بھی جزوی کام دکھاسکے،مشکلات

ادھر ہنگامی حالات کے باوجود پاکستان سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں  3 روزہ پریکٹس میچ کھیل رہا ہے،آج آخری دن کا کھیل بھی معمول کے مطابق جاری ہے،اس میں سری لنکا الیون نے اپنی برتری ثابت کردی ہے،پاکستان کے خلاف  اپنی پہلی اننگ میں 375 رنز 8 وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔74 رنزکی برتری لی۔محمد نواز کی 2 وکٹ کے علاوہ کوئی بائولر 2 کھلاڑی آئوٹ نہ کرسکا۔شاہین،حسن اور فہیم کو بھی ایک ایک وکٹ ملی،باقی بائولرز نے 1،1 وکٹ کل لی تھی۔

پاکستان نے 74 رنزکے خسارے کے بعد دوسری اننگ شروع کردی ہے۔301 رنز پہلی اننگ میں بنانے والی گرین کیپس نے اب تک بناکسی نقصان کے 6 رنز بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *