| | | | | | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم ڈھاکا کے لئے روانہ،کل کی تفصیلات،بائولنگ کوچ کے تاثرات

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج چٹاگانگ سے ڈھاکہ روانہ ہوگیا۔ قومی اسکواڈ کل سے ڈھاکہ میں نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔قومی اسکواڈ کل صبح ساڑھے دس بجے سے میرپور میں ٹریننگ سیشن کرے گا ۔

اسکواڈ 3 دسمبر کو دوپہر 1:30 بجے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلافٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کہ برتری حاصل ہے۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم سے الگ ہونے والے بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر کہتے ہیں کہ

مجھے کھلاڑیوں کو جاننا بہت اچھا لگا ۔‏میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر اسٹیننگ اچھی رہی۔ انہیں سمجھنے کا موقع ملا ۔‏کھلاڑیوں کو آہستہ آہستہ وہ چیزیں بتائیں جن پر کام کی ضرورت تھی ۔‏ کھلاڑیوں نے بہت اچھا رسپانس دیا جو مجھے اچھا لگا ۔‏بدقسمتی سے سیمی فائنل میں شکست ہو ئی ، مجموعی طور پر ٹیم بہت اچھا کھیلی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *