کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم یہاں اپنے ملک میں ٹرئیننگ میں مصروف ہیں،ایک کو ورلڈ کپ کا چیلنج ہے۔دوسری ٹیم کو یہاں چوتھائی صدی بعد آسٹریلیا جیسی سخت ٹیم کے خلاف مکمل سیریز کھیلنی ہے۔دونوں جانب کھلاڑی مشقیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ناقابل یقین ،وہاب ریاض کی سنچری،پشاور زلمی ہارا ہوا میچ جیت گئی
لنکن میں قومی خواتین کھلاڑی پرجوش دکھائی دی ہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ میں کووڈ رولز سخت ہیں،پلیئرز کا اس طرح بغیر کسی بڑی مشکل کے گرائونڈ تک آجانا اہم کامیابی ہے۔
خواتین کرکٹ ورلڈکپ 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 مارچ کو شیڈول ہے۔
ادھر آسٹریلیا کی ٹیم رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان ہوگی۔4 مارچ سے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔3 ٹیسٹ میچز کے بعد یہاں محدود اوورز کی کرکٹ سیریز ہوگی۔
ادھر آسٹریلیا محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے اپنے سینئر کھلاڑی سٹیون سمتھ کے بارے میں نیا کٹا کھول دیا ہے،آج سری لنکا کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ سے قبل کہتے ہیں کہ ٹیم میں مسٹر فنشر کی ضرورت ہے،سمتھ آخر تک کھیلتے ہیں تو میتھیوویڈ جیسے پلیئرز کو پھر 4 بالز نہیں ملتیں،اسمتھ کا آخر تک کھیلنا تب مفید ہے کہ جب وہ مسٹرفنشربن جائیں،100 کے آس پاس کے سٹرائیک ریٹ سے مسٹر فنشر بنننا مشکل ہوتا ہے۔