لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے ناقابل یقین حالات میں جیتنے پر غیر ممالک سے زبردست خراج تحسین۔پاکستان کی ناقابل یقین فتح پر اپنے تو اپنے،غیر ملکی بھی بول اٹھے،حیران رہ گئے۔ایسا رد عمل آیا ہے کہ پاکستانی عش عش کراٹھے۔سابق پاکستانی غیر ملکی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور بڑا ریکارڈ چھین لیا
مکی آرتھر کہتے ہیں کہ پاکستان نے کیا بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پر بابر اعظم اور امام الحق کو ٹیگ کیا ہے۔
آئی سی سی نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جیتنے کی کوشش میں کپتان کے لئے مزید رنز۔بابر اعظم کو پکڑو۔انہوں نے سنچری کردی،آئی سی سی نے خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
بابر اعظم نے ایک اور کمال بھی کیا ہے،انہوں نے 83 ویں ایک روزہ اننگ میں 15 ویں سنچری بنائی۔15 سنچریز تیز ترین اننگز میں کرنے والے بیٹر بن گئے،ہاشم آملہ نے 15 سنچریز 86 اننگز میں کیں۔ویرات کوہلی تو یہ کام 106 اننگز میں کرسکے تھے۔
آسٹریلیا کے میڈیا نے تو یہاں تک لکھ ڈالا ہے کہ پاکستان نے آسٹریلین کادل توڑدینے والا کام ہوگیا۔پاکستان نے دل ہی نہیں توڑا۔ریکارڈ ہدف مکمل کرڈالا۔۔
ایک غیر ملکی پلیئرنے تو یہاں تک لکھ ڈالا ہے کہ ریکارڈ ہدف حاصل کرنے والی ایشیا کی بہترین ٹیم بن گئی۔یہی نہیں تمام فارمیٹ میں بہتر کام ہوا۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کمال لکھا کہ
بابر اعظم۔دی بیسٹ۔