| | | | |

پاکستان 5 تبدیلیوں کے ساتھ فخرزمان کو گنوابیٹھا،ففٹی مکمل

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان 5 تبدیلیوں کے ساتھ فخرزمان کو گنوابیٹھا،ففٹی مکمل۔نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں ایک بار پھر پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔ٹاس کیوی کپتان نے جیتا ہے۔نیشنل بنک ایرینا میں چوتھے ون ڈے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 5 تبدیلیاں بڑی بریکنگ نیوز تھی۔اس لئے خیال یہ تھا کہ وننگ کمبی نیشن کو زیادہ چھیڑا نہیں جائے گا۔دوسرا آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کیلئے پاکستان اپنی نمبر ون سائیڈ کھلائے گا۔شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے۔

امام الحق اور بابر اعظم کوکل شاہد آفریدی نے کھانے پر نہیں بلایا تھا،یہ رنگ بھی اب کرکٹ ٹیم پر دکھائی دے رہا ہے۔

ان فارم اوپنر فخرزمان مسلسل دوسری اننگ میں ناکام ہوگئے۔پہلے2 میچز میں سنچریز کرنے والےلیفٹ ہینڈ اوپنر فخرزمان صرف14 رنزبناسکے ہیں۔

شان مسعود اپنی ضرورت و اہمیت ثابت کرنے پر لگے ہیں۔انہیں ایک روزہ اسکواڈ کا مستقل حصۃ بنانے کی سفارش ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ مکی آرتھر کرچکے ہیں۔

تازہ ترین کرکٹ نیوز یہ ہے کہ پاکستان نے10 اوورز میں ایک وکٹ پر 53 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *