| | | | |

پاک انگلینڈ سیریز،مہمان کوچ پریکٹس کرواتے خود زخمی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کھلاڑیوں کی فٹنس وصحت کا خیال رکھنے والا کوچ خود زخمی،سہاروں کی مدد سے باہر لےجایا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلش کرکٹ ٹیم ٹریننگ کے دوسرے ہی روز فٹنس مسائل کی ہیڈلائنز بننے لگی ہے۔پہلا کیس ہی اس کا ہے جس نے دوسروں کی کوچنگ کرنی ہے لیکن وہ خود زخمی ہوکر باہر چلا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20،اوپنر تبدیل،شان مسعود کی پوزیشن طے،مزید نئی انٹری

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کوچ راچرڈ ڈائوسن ان فٹ ہوگئے۔وہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کروارہے تھے کہ جوش میں خود فیلڈر بن گئے۔نتیجہ میں ہپ انجری لئے میدان سے باہر آگئے ہیں۔انہیں دیگر پلیئرز واسٹاف گرائونڈ سے باہر لے کرگیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم اتوار کو اپنے نائب کوچ کا معائنہ کرے گی،ضروری ٹیسٹ کے بعد ان کے بارے میں حتمی رائے سامنے آئے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *