| | | | |

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20،اوپنر تبدیل،شان مسعود کی پوزیشن طے،مزید نئی انٹری

کراچی،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20،اوپنر تبدیل،شان مسعود کی پوزیشن طے،مزید نئی انٹری۔انگلینڈ کے خلاف پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے تاحال نیٹ پریکٹس نہیں کی ہے،اس طرح اب میچ  کے دن سے قبل 2 روز باقی ہیں،صاف محسوس ہورہا ہے کہ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ ابتدائی میچز میں اپنے بنچز پر موجود کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔

کراچی میں 20 ستمبرکے پہلے ایک روزہ میچ میں رضوان شاید نہیں ہونگے،ان کی جگہ وکٹ کیپر محمد حارث کو کھلایا جائے گا۔اس طرح رضوان کے نہ ہونے سے اوپننگ خلا ہوگا،اسے شان مسعود پرکریں گے۔بائولنگ میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔شاداب خان ابتدائی میچزمیں نہیں ہونگے،ان کی جگہ لیگ اسپنر عثمان قادر کو کھلایا جاسکتا ہے۔

پاکستان،انگلینڈ ٹی 20 بیٹنگ ریکارڈز،رضوان اور بابر کے پاس مورگن کو سرکرنے کا موقع

یوں پاکستانی ٹیم میں  شامل ہونے والے 2 نئے ناموں میں سے کسی ایک کو موقع مل سکتا ہے۔7 میچزکی سیریز میں پاکستانی ٹیم منیجمنٹ ایک نیا تجربہ چاہتی ہے۔بہتر نتائج کی صورت میں پلیئرز بیک اپ بن  جائیں گے اور ساتھ میں الگ سےا پنی جگہ بھی بنانے کی کوشش کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *