| | | |

پاک بھارت میچ،سابق کرکٹرز نے بھی مسل کس لئے لیکن کیوں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان،بھارت میچ کے لئے سابق کرکٹرز نے مسل کس لئے ہیں۔سابق کپتان وسیم  اکرم اور سابق بھارتی پیسر عرفان پٹھان دونوں نے عملی طور پر شرکت کی۔

میچ موجودہ ٹیموں کا ہے لیکن سابق کھلاڑی بھی پرجوش ہوگئے ۔واقعہ یہ ہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میں آج پاکستان اور بھارت کا دبئی میں ٹاکرا ہے۔اس حوالہ سے ہرجانب جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ایسے میں سابق کرکٹرز  بھی پرجوش ہیں۔

اتفاق یہ بھی ہے کہ وسیم اکرم اپنے وقت کے لیفٹ ہینڈ سوئنگ سلطان تھے،ان کے آخری دور میں بھارت کے لئے عرفان پٹھان کھیلتے تھے،وہ بھی لیفٹ ہینڈڈ پیسر ہیں۔

پورا ہندوستان آج پاکستان کی جیت چاہتا ہے،شعیب اختر کا دعویٰ

دونوں پیسرز دبئی میں جم کرتے دکھائی دیئے۔بڑا ہی نرالا اسٹائل تھا۔وسیم اکرم اور عرفان پٹھان دونوں  ایک ایک جانب لیٹے ایکسرسائز کررہے ہیں۔پھر وسمی اکرم مذاق میں عرفان پٹھان کو ہاتھ مارتے اٹھتے ہیں اور جم چھوڑ دیتے ہیں۔شائقین یہ ویڈیو پسند کی ہے۔میچ آج ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *