| | | | | | |

پرانا پلان،نیا جال:پاک بھارت کرکٹ بحال،کیا ہونے جارہا

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

پرانا پلان،نیا جال:پاک بھارت کرکٹ بحال،کیا ہونے جارہا۔پاکستان ،بھارت کرکٹ بحالی کی بیک ڈور کوششیں پھر تیز ہوگئی ہیں۔اس کے لئے وہی روڈ میپ ہے جس پر گزشتہ سال کے شروع میں چلنے کی کوششیں ہوئی تھیں جو ایک بڑی وجہ سے ناکام ہوگئی تھیں۔
کرک اگین کو ملنے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق اس پر پھر کام شروع ہوگیا ہے اور اس کے لئے ہم نوا افراد کی خدمات حاصل کی جانے والی ہیں۔

سب سے قبل تو یہ واضح ہوکہ گزشتہ سال کے آغاز کا منصوبہ کیا تھا۔
گزشتہ سال فروری 2021 میں پاکستان اور بھارت میں کرکٹ سمیت متعدد امور کی بحالی کے لئے کچھ طاقتوں نے معاملات سیٹ کردئیے تھے۔اس کے لئے قومی و بھارتی میڈیا میں اس پر خبریں بھی چلی تھیں کہ دونوں ممالک کی باہمی سیریز ہونے لگی ہے ۔پھر اس وقت کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سخت موقف کہ پہلے مقبوضہ کشمیر کا پرانا سٹیٹس بحال کیا جائے ،پھر یہ سب ہوگا،اس سے کرکٹ سمیت تمام امور کی بحالی رک گئی تھی۔

قطعی بات!حرف آخر!نیوٹرل تو سنگل ریویو کی مار ہیں

اب جب کہ پاکستان میں حکومت تبدیل ہوگئی ہے۔اس کے بعد سے یہ کاوشیں پھر جاری ہیں۔اس حوالہ سے کام شروع ہوگیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اچانک یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ بحالی ضروری ہے۔اس کے لئے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید بھی باتیں کی ہیں کہ بھارت کرکٹ کی بڑی منڈی ہے۔اس کا کرکٹ پر بڑا اثرورسوخ ہے۔

اب عام آدمی کو بھی علم ہے کہ پاک بھارت کرکٹ بحالی میں انٹرنیشل کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل کی کوئی حیثیت نہیں۔ایسا ہوتا تو یہ کب کے یہ سب کر چکے ہوتے ۔انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ اس کا فیصلہ کس کے ہاتھوں میں ہے۔ایسے میں اچانک ان کا یہ مطالبہ بتارہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
سابقہ منصوبے کے مطابق باہمی سیریز میں پہلے بھارت نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا،اس کے بعد پھر پاکستان نے بھارت جانا تھا۔

اب اطلاعات یہ ہیں کہ آئی سی سی کے 2023 سے 2025 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سرکل میں دونوں کی ایک ایک سیریز ہوم اور آوے بنیاد پر رکھی جائے۔اس کے لئے اگلے سال پہلی اور اس سے اگلے سال کے آخر میں دوسری سیریز ہوسکتی ہے۔

اس میں رکاوٹ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت اور اس کے کپتان ہوسکتے ہیں ۔وہ اپنے سابقہ موقف کو دہرا کر بہت کچھ ایکسپوز کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔اس کے حل کے لئے بیک ڈور کام اور پیغام جاری ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاک بھارت کرکٹ بحالی کی اہمیت اور ضرورت اس قدر زور پکڑسکتی ہے کہ اس میں کوئی اور بیانیہ غیر اہم ہوجائے،اس پر بھی کام شروع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *