کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پروٹیزپر بلیک کیپس کا اندھیرا،تاریخی مار کے بعد دوسری اننگ میں بھی جھڑی،بڑی شکست یقینی۔ پروٹیز بائولرزکی آنکھیں چندھیا گئیں،تاریخی مار۔نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے بائولر زکو مار مار کرادھ موا کردیا،ٹیسٹ جیسے فارمیٹ میں تیز ترین بیٹنگ،ایک روز کے 79 اوورز میں 366 اسکور لوٹ لئے،ساتھ میں 10 ویں وکٹ پر94 رنزکی شراکت بھی بناڈالی۔پروٹیز بائولرز کی بے بسی دیدنی تھی،ایسا لگتا ہے کہ بلیک کیپس نے 18 سال بعد پروٹیز کے خلاف پہلاٹیسٹ کھیل کے دوسرے ہی روز اپنے نام کرلیا ہے،رسمی کارروائی باقی ہے۔
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل یقین بدترین ٹیسٹ ریکارڈ،پہلا ٹیسٹ پھر آگیا
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سیریز کے اولین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 116 رنز 3 وکٹ سے اننگ شروع کی۔پہلے ہنری نکولس نے 105 رنزبناکر سنچری بنائی۔ساتھ میں گرینڈ ڈی ہوم نے 45نیل ویگنار نے 49 کئے،اصل تڑکا وکٹ کیپر ٹام بلنڈل نے 96 رنزکی اننگ کے بنڈل کے ساتھ لگایا۔پروٹیز بائولرز نے اس سب کے باوجود 388 پر 9 کھلاڑی آئوٹ کردیئے تھے۔ایسے میں10 ویں وکٹ کی شراکت میں میٹ ہنری نے بلنڈل کا ساتھ دیا،وہ تو 58 پر ناقابل شکست آئے لیکن بلنڈل 4 رنزکی کمی سے اپنی سنچری نہ کرسکے اور آئوٹ ہوگئے۔
کیویز پہلی اننگ میں 482 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،اس کے لئے انہوں نے 118 اوورز کی بیٹنگ کی۔اس طرح انہیں جنوبی افریقا کی پہلی اننگ کے اسکور 95 رنز پر 387 رنزکی بڑی سبقت ملی۔پروٹیز کےاولیور نے 100 رنزکے عوض 3 آئوٹ کئے۔ربادا،جانسن اور مارکرم نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں جنوبی افریقا نے دوسری اننگ کی شروعات میں بنارنزبنائے اپنے ایک اوپنر کی وکٹ کھودی تھی،یہی نہیں 4 پر اس کے 3 ٹاپ پلیئرز باہر ہوگئے تھے۔کھیل ختم ہونے تک اس طرح 34 تک جاتے ہوئے 3 آئوٹ تھے۔اسے اننگ کی شکست سے بچنے کےلئے اب بھی 353 اسکور بنانے ہیں۔7 وکٹ باقی تھیں۔