جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا اور انگلینڈ ٹیسٹ میں گرما گرمی،سخت جملوں کا تبادلہ،کارروائی کا امکان۔جرمانہ اور سرزنش ہوگی،ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جاری ہوسکتا ہے۔
جوہانسبرگ کا قلعہ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا،پروٹیز فتح کے قریب
یہ واقعہ جوہانسبرگ میں جاری بھارت اور جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا،بھارتی اننگ جاری تھی،جسپریت بمراہ بیٹنگ کررہے تھے۔پروٹیز پیسر جانسن بالز کررہے تھے،ایسے میں یکدم دونوں کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،جو بڑھتا گیا،نتیجہ میں دونوں ایک دوسرے کے سامنے آگئے،ایسے تان کرکھڑے ہوئے کہ جیسے ابھی کچھ کردیں گے۔
کھلاڑیوں میں یہ تکرار وکٹ کے بیچ جاری تھی،امپائر نے بعد میں بیچ بچائو کروایا۔اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
آئی سی سی میچ ریفری واقعہ کا نوٹس لے سکتے ہیں،تادیبی کارروائی کےتحت ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جاری ہوسکتا ہے۔ساتھ میں جرمانہ بھی ہوگا۔
بھارتی اننگ 266 پر تمام ہوگئی تھی،جنوبی افریقا نے 240 رنزکے ہدف میں 118 اسکور کرلئے ہیں،کل کھیل کا چوتھا روز ہے۔بھارت کو 8 وکٹیں،جنوبی افریقا کو 122 اسکور مزید درکار ہیں۔