کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پروٹیز کا 90 سالہ ریکارڈ برقرار،کیویز کے دوسرے ٹیسٹ میں پر کتردیئے،سیریز برابر۔وہی ہوا،تاریخ نے اپنے آپ کو دہرادیا۔جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے خلاف طویل فارمیٹ کی سیریزمیں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے آخری روز چائے کے وقفہ کے تھوڑی دیر بعد ہی اس نے کیویز کی دوسری اننگ کا صفایا کردیا۔میچ 198 رنز سے جیت کر 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
بلیک کیپس 90 سال بعد بھی پروٹیز کےخلاف پہلی سیریز جیت نہیں سکے،حالانکہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پہلا ٹیسٹ اڑھائی دن سے بھی کم وقت میں جیتنے کے بعدوہ اس بار کچھ نیا کرلیں گے لیکن پروٹیز ٹیم ہاگلے اوول میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے،یہ صرف اس لئے ہی ممکن ہوا ہے کہ کیویز کی قسمت میں سیریز جیتنا اب بھی ممکن نہ تھا۔
کراچی کی بجائے راولپنڈی سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز،آسٹریلیا کی چال یا پاکستان کی حماقت ،بڑا خطرہ
پروٹیز بائولرز نےآخری 6 وکٹیں 20اوورز میں 61رنزکے اندر اڑادیں۔25 پر 3 اور81 پر4 وکٹ کھونے کے بعد میزبان ٹیم 5 ویں وکٹ پر 166 تک اسکور لے گئی تھی۔پہلے سیشن میں اکلوتی وکٹ گری۔یہ ایک بڑا نقصان بھی تھا،جب ڈیون کونوے 92رنزبناکر باہر ہوگئے۔ٹرینٹ بولٹ کے 44 رنزنے مزاحمت کی۔بارش اور چائے کے وقفہ نے بھی کیویز کو نہیں بچایا۔اننگ 227 رنزپر تمام ہوگئی۔
ربادا،جاسن اور مہاراج نے 3،3 وکٹیں لیں۔میچ میں 104 رنزکے ساتھ 8 وکٹ لینے والے پیسر ربادا پلیئرآف دی میچ اور سیریز میں 14وکٹ لینے والےمیٹ ہنری پوری سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
جنوبی افریقا نے اس میچ میں 364 اور 354 ،نیوزی لینڈ نے293 اور 227 اسکور بنائے ہیں۔