لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس کے ہی بنائے گئے پلان کے اندر چکرادیا،ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 24 رنز سے جیت۔گلیڈی ایٹرز والے دیکھتے ہی رہ گئے کہ یہ کیا ہوگیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ 7(پی ایس ایل 7)کے 22 ویں میچ کا ٹاس پشاور زلمی نے جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کردی۔کوئٹہ کاپہلا پلان یہاں ہل کر رہ گیا۔زلمی نے نسیم شاہ کی تباہ کن بائولنگ،6 پر 2 وکٹیں کھونے کے باوجود بھی 7 وکٹ پر 185 اسکور بنائے۔خاص بات شعیب ملک نے 58،حسنین طلعت نے51 اور بین کٹنگ نے 36 رنزکئے۔نسیم شاہ نے 27 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
دورہ پاکستان سے قبل 24 گھنٹوں کے اندر آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ پلیئر زخمی،آمد مشکوک
جواب میں زلمی کی بھی 2 وکٹیں جلد گرگئیں۔126 پر 5 وکٹ کھونے کے باوجود،جیسن رائے کی تو پہلی وکٹ کی صورت میں شکار ہونے کے باوجود سکٹ مقابلہ کیا،اس کی وجہ ول سمیڈ کی جارحانہ اور شاندار اننگ تھی۔جب تک وہ کھڑے رہے،میچ آسان لگا۔وہ بدقسمتی سے 99 اسکور پر سلمان ارشاد کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔60 بالز کھیلنے والے رائٹ ہینڈ بیٹر نے 3 چھکے اور 12 چوکے مارے۔اس کے بعد کوئٹہ کے جیتنے کی امیدیں کم ہونے لگیں۔جیسن رائے 13،جیمز ونس صفر ہی کرسکے تھے۔ٹیم 8 وکٹ پر 161 اسکور کرسکی۔
زلمی کی جانب سےعثمان قادر نے سب سے اعلیٰ بائولنگ کی۔4 اوورز میں صرف25 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔شاندار اسپیل کئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ول سمیڈکی 99 رنز کی شاندار اننگز رائیگاں گئی۔
186 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بناسکی۔ اوپنر ول سمیڈ کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹر پشاور زلمی کے باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا۔ ول سمیڈ کی 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ول سمیڈ اس سے قبل بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ایک میچ میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وہ پشاور زلمی کے خلاف ایک میچ میں97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
ول سمیڈ کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے دیگر بیٹرز میں کپتان سرفراز احمد 25، جیسن رائے 13 اور افتخار احمد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسپنر عثمان قادر نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائےتھے۔ تجربہ کار بیٹر شعیب ملک اور آلراؤنڈر حسین طلعت نےنصف سنچریاں اسکور کیں۔ شعیب ملک 8 چوکوں کی بدولت 58 اور حسین طلعت 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 73 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔
سہیل تنویر کے ایک اوور میں چار چھکوں کی مدد سے بین کٹنگ 36 اور محمد حارث 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔نسیم شاہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔