| | | | |

دورہ پاکستان سے قبل 24 گھنٹوں کے اندر آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ پلیئر زخمی،آمد مشکوک

گابا،کرک اگین رپورٹ

File photo

دورہ پاکستان سے قبل ٹیسٹ اسجواڈ میں شامل دوسرا آسٹریلین کھلاڑی زخمی ہوکر میدان سے باہر،اس طرح ان کی بھی پاکستان آمد مشکوک ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کرکٹ کا 24 گھنٹے کے اندر فال ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔یہ پاکستان کے حوالہ سے اچھی ہیڈلائنز نہیں ہیں۔یہ کرکٹ کی بریکنگ نیوز دونوں ممالک کی سیریز کےلئے  منفی ہیں۔

بابر اعظم خوشی اور غمی کے درمیان ساکت،آصف علی نے فتح شاداب کے نام کیوں کی

آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ کے ایک روزہ  میچ کے دوران فاسٹ بائولر مایکل نیسر کو  اس وقت میدان بدر ہونا پڑا جب وہ انجری کا شکار ہوگئے۔ نیوسائوتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کے میچ میں فاسٹ بائولر صرف 2 گیندوں تک ہی محدود رہے،ان کے سامنے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے نمبر ون بیٹر مارنوس لبوشین تھے۔

اطلاعات کے مطابق نیسر کو سائیڈ سٹرین کا سامنا ہے،ان کی دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے۔نیسر نے دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ  میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔انہیں 4 مارچ سے شروع ہونے والے پاکستان دورے کے لئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

ایک روز قبل آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر سٹیون سمتھ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنا سر زمین پر دے مارے،میچ سےباہر ہونے کے بعد سیریز سے بھی آئوٹ ہیںان کیبھی پاکستان آمد اب فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کے کرکٹر ول پوکووسکی کا کیریئر بھی ڈوب رہا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے تاریخی دورے کے لئے اس ماہ کے آخر میں راولپنڈی پہنچے گی،جہاں 4 مارچ سے پہلا ٹیسٹ شیڈول ہے۔1998 کے دورہ پاکستان کے بعد 24 سالوں میں یہ پہلی آسٹریلین آمد ہے،اسے کرکٹ ماہرین اہم قرار دے رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *