| | | | | |

بابر اعظم خوشی اور غمی کے درمیان ساکت،آصف علی نے فتح شاداب کے نام کیوں کی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم خوشی اور غمی کے درمیان ساکت،آصف علی نے فتح شاداب کے نام کیوں کی۔پی ایس ایل 7 میں فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی جزوی کپتانی کرنے والے آصف علی نے شاداب خان کا شکریہ ادا کردیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ زخمی ہوکر جاچکے تھے،پھر آخر میں واپس آئے،بائولنگ کی ذمہ  داری،کپتانی کا چیلنج سب کچھ تھا۔اللہ کے فضل سے کامیاب رہا۔جیت شاداب خان کے نام کرتا ہوں۔

پی ایس ایل 7،اسلام آباد کو بے وقوف بناکر بھی کراچی کنگز احمق نکلی،1 رن کی شکست

ادھر پی ایس ایل 7 ریس سے باہر ہونے والی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کم سے کم ٹیم نے کم بیک کی کوشش کی،یہی کرکٹ ہے،ہم نے آج ماضی کے میچز سے اچھا پرفارم کیا لیکن جیت نہ سکے۔بابر اعظم کے انداز میں مایوسی نمایاں تھی۔

کراچی کنگز ٹیم تمام 7 میچز ہارچکی ہے،پلے آف سے باہر ہوگئی ہے۔اسلام آباد نے 8 پوائنٹس کے ساتھ جگہ مستحکم کی ہے،اب پشاور زلمی اور کوئٹہ امیدوار ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لائیو کرکٹ میچ کے دوران ایک موقع پر بابر اعظم قہقہے لگارہے تھے،جب 8 بالز قبل فتح 8 رنزکی دوری پر تھی لیکن 5 وکٹ ہوتے ہوئے بھی ٹیم میچ نہ جیت سکی،چہرے لٹکنے کا عمل بھی قابل دید تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *