| | | | |

پی ایس ایل 7،اسلام آباد کو بے وقوف بناکر بھی کراچی کنگز احمق نکلی،1 رن کی شکست

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 7،اسلام آباد کو بے وقوف بناکر بھی کراچی کنگز احمق نکلی،1 رن کی شکست۔اس لئے بھی کہ یونائیٹڈ کے فیلڈرز نے آدھے درجن کیچز ڈراپ کئے۔پی ایس ایل 7 کے 7 ویں میچ میں جاکر کنگز کی پہلی جیت بھی ممکن نہ ہوسکی۔پی ایس ایل میں واپسی کی امیدیں ختم،چیپٹر کلوز۔بابر اعظم کی وکٹ گرگئی،ٹاپ آردڑ فلاپ ہوگئی۔192 رنزکے بڑے ہدف کا چیلنج سر پر تھا،مسلسل شکستوں کے خوف نے اعصاب چٹخادیئے تھے۔11 ویں اوور میں 80  پر 5 آئوٹ ہوگئے تھے،آخری اوور میں جب فتح 3 رنزکی دوری پر تھی تو عماد وسیم 28 بالز پر 55 کرکے گئے تو پھر سنسنی پھیل گئی۔اس وقت بھی جتنی بالز ،اتنے رنز تھے کہ ایک اور وکٹ گرگئی،اب آخری بال پر 2 رنزدرکار تھے۔رن نہ بنا،رن آئوٹ ہوگیا،یوں کراچی کنگز 1 رن سے ہارگئی۔

بڑا ڈرامہ،بابر اعظم کی بڑی وکٹ لینے والے بائولر بھی ان کے ساتھ میدان سے باہر

پھر ڈرامہ شروع ہوا۔عماد وسیم اور قاسم اکرم نے چھٹی وکٹ پر  چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔فتح آسان لگنے لگی۔

کرک اگین نے  اس میچ کی رپورٹ میں 20 گھنٹے قبل لکھا تھا کہ  کراچی کنگز اس میچ سے واپسی کرسکتی ہے،اس کے چانسز اگر مگر کی بنیاد پر زندہ ہوسکتے ہیں۔کوشش اور تعاون کے باوجود یہ ٹیم نہ جیت سکی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز   آخری اوور میں ہارگئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اکیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کومحض ایک اسکور سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر کردیا ہے۔ کراچی کنگز کی یہ ایونٹ میں مسلسل ساتویں شکست ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں عماد وسیم اور قاسم اکرم کی 108 رنز کی عمدہ شراکت بھی کراچی کنگز کو ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی نہ دلاسکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں چار قیمتی کیچز بھی چھوڑے۔

192 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز ہی بناسکی۔ آخری اوور میں جیت کے لیے کراچی کنگز کو محض 8 رنز درکار تھے تاہم وقاص مقصود نے صرف 6 رنز دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اوپنر شرجیل خان کے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگز کے باوجود کراچی کنگز کی آدھی ٹیم 80 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ کپتان بابراعظم 13، جو کلارک صفر، صاحبزادہ فرحان 17اور محمد نبی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں تجربہ کار آلراؤنڈر عماد وسیم نے نوجوان بیٹر قاسم اکرم کے ہمراہ 108 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔ عماد وسیم نے 28 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 196 کے اسٹرائیک ریٹ سے 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ قاسم اکرم 26 گیندوں پر 51 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

وقاص مقصود نے تین جبکہ آصف علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز تو نہ کھیل سکا تاہم انہوں نے چھوٹی چھوٹی شراکت داریوں کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔

کپتان شاداب خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے ناقابل شکست 29 اور آصف علی نے 28 رنزاسکور کیے۔

عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *