| | | |

ایشیا کپ 2023،بنگلہ دیش نے بھارت کو ہراکر سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا،پاکستان کی اور پستی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023،بنگلہ دیش نے بھارت کو ہراکر سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا،پاکستان کی اور پستی۔ایشیا کپ سپر 4 کے آخری میچ میں جوکہ بظاہر بے مزہ تھا۔بنگلہ دیش نے جاندار پرفارمنس کے ساتھ اسے ایونٹ کا دوسرا سنسنی خیز میچ بنادیا۔بنگلہ دیش نے بھارت کو 6رنزکی بڑی شکست دے کردنیائے کرکٹ کو ورطہ حیرت م،یں ڈال دیا،پاکستان کو چوتھے درجہ کی ٹیم بنادیا۔

کولمبو میں آج بارش کی کسی مداخلت کے بغیر میچ مکمل ہوا۔بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ بظاہر سود مند رہا،جب بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کے  3 بیٹرز28 اور 4 59 کے قلیل مجموعہ پر پویلین لوٹ گئے۔ان میں لٹن داس صفر اور مہدی حسن 13 قابل ذکر تھے۔کپتان شکیب الحسن نےتوحید ہوردے کے ساتھ مل کر ذمہ داری نبھائی اور 5 ویں وکٹ پر 101 رنز کا اضافہ کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لاکھڑاکیا۔80 رنز بنانے والے شکیب الحسن آئوٹ ہونے والے 5 ویں بیٹر تھے اور اس وقت اسکور 160 ہوا تھا۔توحید کے 54 کے ساتھ نیسم احمد کے 44 اورمہدی حسن کے 29 اسکور نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ پر 265 تک پہنچادیا۔بھارت کی جانب سے  شردول ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 وکٹ لئے۔

ایشیا کپ شکست،پاکستان ورلڈکپ میں کہاں،ناصر حسین اور اوئن مورگن کی وارننگ،دلچسپ تبصرہ

جواب میں بھارت کا آغاز بھی تباہ کن تھا۔17 کے مجموعہ تک جاتے روہت شرما صفر اور تلک شرما 5 کرکے چلے گئے۔کے ایل راہول 19، ایشان کشن 5 کرگئے تو بھارت کا اسکور 4 وکٹ پر 94 تھا،اوپنر شبمان گل امید جگائے کھڑے تھے،ان کا ساتھ سوریا کمار یادیو نے 26 رنزبناکر دیا لیکن وہ بھی گئے،ان کے فوری بعدرویندرا جدیجا 7 کرکے چلتے بنے۔170 پر 6 کھلاڑی چلے گئے تھے،یہاں اکسر پٹیل نے ساتھ نبھایا،شبمان گل نے شاندار سنچری مکمل کی۔209 کے کے مجموعہ پر وہ 121 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔یہاں بنگلہ دیش حاوی تھا۔

اکسر پٹیل کا ایک آسان سٹمپ ضائع ہوگیا،متعدد رن آئوٹ چانسز اور مشکل کیچز ڈراپ ہوئے۔پھر بھی بھارت کو 14 بالز پر جیت کے لئے 31 رنز درکار تھے کہ 2 بالز پر دس بن گئے،آخری 12 بالز پر 21 اسکور باقی تھے۔3 وکٹیں تھیں۔اکسر پٹیل اور شردول ٹھاکر نے کلاس دکھائی۔49 ویں اوور کی پہلی بال پر مستفیض الرحمان نےشردول ٹھاکر کو 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹادیا،یہ 8 ویں وکٹ تھی،اگلی بال پر انہیں  اکسر پٹیل نے چوکا لگایا،اس سے اگلی بال پرمستفیض نے خطرناک بیٹر اکسر پٹیل کو 42 کے انفرادی اسکور پر شکار کردیا۔بھارت 254 پر 9 وکٹ گنواچکا تھا۔آخری 6 بالز پر 12 اسکور تھے۔آخری 3 بالز پر 12 اور آخری 2 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے لیکن آخری بال سے قبل بھارت کے آخری کھلاڑی رن آئوٹ ہوگئے۔بھارتی ٹیم ایک بال قبل 259 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔بنگلہ دیش 6 رنز سے جیت گیا۔

ایشیا کپ شکست،ہنگامی اجلاس طلب،لیگز کھیلنے پر پابندی،مصباح وانضمام طلب

مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔اس کے لئے پچاس اسکور دیئے۔

بھارت نے ویرات کوہلی سمیت متعدد پلیئرز کو آرام دیا تھا۔ایشیا کپ فائنل اتوار 17 ستمبر کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائےگا۔بھارت اور سری لنکا مقابل ہونگے۔

بنگلہ دیش نے آخری بار 2012 میں بھارت کو ایشیا کپ میں شکست دی تھی،اس کامیابی کے ساتھ اس نے پاکستان کو پستی میں دھکیل دیا،پاکستان سپر 4 میں آخری نمبر پر چلاگیا ہے اور یہ ایشیا کپ ہسٹری کا بد ترین انجام تھا۔

ایشیا کپ شکست،ٹیم میٹنگ میں کسینو واقعہ پر شدید احتجاج،مکی آرتھر سمیت کچھ کی تکرار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *