کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
آسٹریلیا کرکٹ پر 2 بڑے صدمات،پاکستان میں پشاور بم دھماکے کے واقعہ نے دنیائے سپورٹس کو ہلاکر رکھ دیا ہے،پاکستان کرکٹ کا یہ تاریخی روز اس حوالہ سے بھی یاد گار رہے گا کہ شین وارن دنیا سے چلے گئے،اس حوالہ سے بھی اہمیت کا حامل بنے گا کہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش بھی نہیں رہے۔
پشاور بم دھماکا تو ایک خاص تناظر میں ہوا ہے،اسے اسی نگاہ سے دیکھا گیا ہے لیکن پاکستان میں کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیا منیجرنے تازہ بیان جاری کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ پشاور میں ہونے والے واقعہ پرا فسوس ہے،اس سے متاثر ہونے والی فیلمیز سے دلی ہمدردی ہے۔ہم پاکستان میں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ہمارا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے اور ہم یہ جاری رکھیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے حوالہ سے کرک اگین نے پہلے ہی سٹوری فائل کردی تھی کہ سیریز جاری رہے گی،اس واقعہ سے دورہ متاثر نہیں ہوگا۔
اس وقت کرکٹ آسٹریلیا پر شین وارن کے حوالہ سے خبروں کا غلبہ ہے،ان کے کیرییئرکا مختلف بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے۔
شین وارن کی رحلت کی خبر سن کر تمام سابق کرکٹرز ہل گئے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کھیل کا دوسرا روز 2 منٹ کی خاموشی اختیار کریں گی،بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔
پیٹ کمنز 8 ہتھیار استعمال کرکے بھی فیل،پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے نام،
انگلش کھلاڑی جوس بٹلر نےا یک تصویر شیئر کی ہے اور وارن کو خراج تحسین پیش کیا۔سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ میں صدمے میں ہوں،یقین ہی نہیں آتا کہ وارن چلا گیا ہے۔برائن لارا کے پاس الفاظ ہی ختم ہوگئے،بول ہی نہیں سکتے۔انگلش کپتان جوئے روٹ نے بھی باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کہتے ہیں کہ ہمارے لئے ہمارا ہیڈ اور وقار ہیں،انہوں نے کرکٹ کو نیا رنگ دیا۔ملک میں بھی اور ملک سے باہر ان سے عروج ملا۔کرکٹ آسٹریلیا،آئی سی سی ،انڈین پریمیئر لیگ راجستھان رائلز نے بھی تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔عامر سہیل نے بھی تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی انہاتئی افسوس کا اظہار کیا ہے۔سری لنکا کرکٹ نے بھی تعزتی بیان جاری کیا ہے۔ویرات کوہلی،انگلینڈ کرکٹ ،وسیم اکرم ،محمد عامر،مارک واہ اور پاکستان کرکٹ،حارث رئوف، نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔