برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
اسے کیا کہیں گے،انگلینڈ کی کامیابی یا ناکامی اوریا پھر ففٹی ففٹی کارکردگی۔بھارت کے 98 رنزپر 5 کھلاڑی شکار کرنے کے بعد بائولنگ لائن اپ بے اثر ہوگئی۔پہلا روز بھارت نے 329 رنز 7 وکٹ پر ختم کیا ہے۔پنت نے پت جھڑ کی طرح گرتی وکٹیں روک دیں،بھارت کا مستحکم اسکور۔خراب موسم کے باعث 17 اوورز کا کھیل ضائع ہوا ہے۔نتیجہ میں چھٹی وکٹ پر تیز طرار شراکت بنوالی۔رشی پنت اور رویندراجدیجا نے وہ کردیا جو ویرات کوہلی اور چتشورپجارا بھی نہ کرسکے۔دونوں اسکور کو اٹھاکر 320 تک لے گئے،یہ 222 رنزکی ناقابل یقین شراکت تھی جو 38 سے 39 اوورز کے درمیان بنی،یہ 6 کے قریب کی اوسط ہے۔
برمنگھم ٹیسٹ ٹاس،انگلینڈ نے بھارت کو آگے لگادیا،اہم پیغام بھی ساتھ
ایک اورکمال یہ تھا کہ جب انگلینڈ کے لئے کلا ملاکر 1200 کے قریب ٹیسٹ وکٹ لینے والے جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ فیل ہوگئے۔میتھیو پوٹس،جیک لیچ،بین سٹوکس سب نامراد ہوئے تو انگلینڈ کو بڑی کامیابی پارٹ ٹائم اسپن بائولر سابق کپتان جوئے روٹ نے دلوائی،سنچری بنانے والے رشی پنت 146 رنزبناکر کرولی کو کیچ دے گئے۔انہوں نے صرف 111 بالیں کھیلیں۔19 چوکے اور 4 چھکے رسید کرکے ایج باسٹن کی بائونڈریز کو دھنک کر رکھ دیا ہے۔ بین سٹوکس نے اس کے فوری بعد اگر چہ شردول ٹھاکر کوآئوٹ کردیا لیکن جدیجا دیوار بنے رہے۔163 بالز کھیل کر83 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جمی اینڈرسن نے52 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔میتھیو پوٹس نے 2 اور روٹ کے ساتھ سٹوکس نے ایک ایک وکٹ لی ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلایا۔جسپریت بمراہ کی قیادت میں کھیلنے والی انڈین ٹیم کی ٹاپ آرڈر 98 پر اڑگئی۔کوہلی 11،ہنومان وہاری20، چتشور پجارا 13 ہی رنز بناسکے۔