سڈنی،کرک اگین رپورٹ
File Photo
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم میں حال ہی میں واپسی کرنے والے عثمان خواجہ کی زندگی کا اہم موڑ آگیا۔ایک جانب دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا سے ٹیم کے ہمراہ پاکستان آمد کا چیلنج ہے تو دوسری طرف ان کے ہاں دوسرے بچہ کی ولادت بھی انہی ایام میں متوقع ہے۔
دورہ پاکستان،آسٹریلیا کے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان،چند حیران کن نام
آسٹریلیا سے ماضی میں پاکستان کے دوروں کے حوالہ سے مختلف بنیادوں پر انکار ہوتے رہے ہیں،اس بار پی سی بی کے سخت موقف کے بعد ٹیم آنے کے لئے تیار ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے تمام ٹیسٹ پلیئرز پاکستان آنے کو تیارہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے 24 گھنٹے قبل ہی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔
عثمان خواجہ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں سڈنی میں دونوں اننگز میں سنچری بنانے کے ساتھ 2019 کے بعد پہلی بار اسکواڈ میں واپس آئے۔ان کو دورہ پاکستان کے لئے شامل کیا گیا ہے۔
دوسرے بچہ کی پیدائش کے موقع پر ان کی اہلیہ اور خواجہ کیا کہتے ہیں
عام طور ان ممالک میں شریک حیات ایک ساتھ ہوتے ہیں۔خواجہ کی اہلیہ کہتی ہیں کہ میرے لئے اہم موقع ہے لیکن دوسری جانب عثمان خواجہ کے لئے بھی اہم ترین وقت ہے۔وہ پاکستان جانے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے بےتاب ہیں۔
ادھر خواجہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا۔اب تک وہاں نہیں کھیل سکا،یہ میرا خواب تھا جو اب پورا ہورہا ہے،میں اہنے بچہ کی پیدائش کے موقع پر پاکستان جانا زیادہ پسند کروں گا۔میری اہلیہ میری پوزیشن اور میرا شوق جانتی ہیں،میں ان کو کتنا سپورٹ کرتا ہوں۔وہ یہ بھی جانتی ہیں۔اس لئے میں اس موقع پر پاکستان جائوں گا۔