گال،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹور سلیکشن کمیٹی نے ایک اچھا کام کردیا،ایک رات قبل ہی حتمی الیون اسکواڈ جاری کردیا ہے۔ٹیم 3 فل اسپنرز اور 3 پیسرز کے ساتھ جائے گی،اس طرح ایک اعتبار سے متوازن ٹیم بنائی گئی ہے۔ایک کھلاڑی ڈیبیو کریں گے،دوسرے کھلاڑی 6 برس بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ایک کھلاڑی فواد عالم کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کل سے گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی لائن اپ کا اعلان کردیا ہے۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا ہفتہ کو پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان،سری لنکا سیریز کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل،آئی سی سی رینکنگ
گزشتہ تین سالوں میں قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد سلمان کو اس سیریز کے لیے 18 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ 18 میچوں میں دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 56.19 کی اوسط سے 1629 رنز بنائے ہیں۔ 28 سالہ کھلاڑی نے 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ آف اسپنر نے 25 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان،سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ کل سے،ممکنہ ٹیمیں،ممکنہ پیش گوئی
لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راؤنڈر محمد نواز پہلے ٹیسٹ میں ٹیم میں واپس آئیں گے۔ یاسر نے 2015 میں اپنے پلیئر آف دی سیریز پرفارمنس کے ساتھ پاکستان کی 2-1 سے ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا – انگوٹھے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اگست 2021 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔محمد نواز تقریباً 6 سال بعد واپس آئیں گے کیونکہ 28 سالہ محمد نواز نے آخری مرتبہ نومبر 2016 میں ٹیسٹ کھیلا تھا۔
پاکستان کی ٹیم
عبد اللہ شفیق،امام الحق،اظہر علی،محمد رضوان،بابر اعظم،حسن علی،محمد نواز،سلمان علی آغا،یاسرشاہ،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی۔