| | | | | | | | | | | | | |

پاکستان،سری لنکا سیریز کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل،آئی سی سی رینکنگ

عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ

پاکستان اور سری لنکا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم سیریز کھیل رہے ہیں۔سری لنکا اس وقت ٹیبل پر تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے،اس سیریز کی اہمیت اس لئے زیادہ ہے کہ آگے وقت کم ہے،اس  کی فاتح ٹیم کے فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔اس کے بعد کی سیریز اور میچز اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہونگے لیکن یہ سیریز ٹرننگ پوائنٹ ہوگی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم کی 6،6 سیریز ہیں۔پاکستان اب تک 3 سیریز کھیل چکا ہے،اس کی چوتھی سیریز ہوگی،سری لنکا 4 کھیل چکا،اس کی یہ پانچویں سیریز ہوگی۔اب یہ دیکھتے ہیں کہ ان 2 ممالک کی باقی سیریز کون سی ہیں اور کہاں ہیں۔

پاکستان کی باقی ماندہ سیریز

سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کی ہوم گرائونڈز میں 2 سیریز ہونگی۔انگلینڈ کے خلاف 3 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز۔یہ سال کے آخر میں ہونگی۔

سری لنکا کی باقی ماندہ سیریز

سری لنکا کی ایک سیریز باقی ہوگی،یہ اگلے سال کے شروع میں نیوزی لینڈ میں ہوگی اور یہ سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔اتفاق سے یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بھی آخری سیریز ہوگی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ،موجودہ پوزیشن

پاکستان،سری لنکا سیریز کے آغاز سے قبل اب تک کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ   جنوبی افریقا  71.43 پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 70 پوائنٹس اوسط  کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔سری لنکا  54.17 کے ساتھ تیسرے،پاکستان 52.38 کے ساتھ چوتھے اور  بھارت 52.08 کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز 50 فیصد شرح کے ساتھ چھٹے اور انگلینڈ 33 فیصد شرح کے ساتھ 7 ویں  اور نیوزی لینڈ 26 کے قریب کی شرح کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کے لئے اس سیریز سے ممکنہ پوزیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم یہ سیریز اگر 0-2 سے جیتے تو اس کی پوائنٹس شرح  65.07 ہوجائے گی،اس نتیجہ میں اس کی تیسری پوزیشن ہوگی اور فائنل کی جانب پیش قدمی ہوگی۔سری لنکا اس صورت میں  42 فیصد شرح کے ساتھ چھٹے نمر پر آجائے گا،پھر آخری سیریز کی فتح بھی اسے فائنل میں نہیں لائے گی،دوسرے معنوں میں پاکستان کلین سویپ کرکے سری لنکا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  2023 فائنل سے باہر کردے گا۔پاکستان اگر یہ سیریز 0-1 سے جیتا تو کیا ہوگا۔

پاکستان نے یہ سیریز سری لنکا سے 0-1 سے جیتی تو  پاکستان 54.20 کے ساتھ تیسرے نمبر پر  ہوگا،اس کا مطلب اس کی پیش قدمی کو ضرب لگے گی،بھارت سے زیادہ فاصلہ نہیں بڑھے گا۔اس کنڈیشن میں سری لنکا کی پوائنٹس شرح 43 اور 44 کے آس پاس آجائے گی،پوزیشن چھٹی اور راستہ بند ہوگا۔

سری لنکا کی فتح کی صورت میں 

سری لنکا نے اگر پاکستان کے خلاف یہ سیریز 0-2 سے جیت لی تو  سری لنکا 62 فیصد شرح کے ساتھ تیسری پوزیشن مستحکم کرے گا،پھر اسے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری سیریز کھیلنے تک علم ہوچکا ہوگا کہ جیتنے کی صورت میں وہ فائنل میں ہوگا یا نہیں،اس کنڈیشن میں وہ فائنل ریس میں ہوگا۔سری لنکا اگر 0-1 سے پاکستان سے جیتا تو سری لنکا کی موجودہ پوزیشن نمبر 3 ہی رہے گی لیکن اس کی شرح آج کی ہی 54.17 ہی رہے گی۔پاکستان اس نتیجہ سے  43 کی شرح سے چھٹے نمبر پر گرجائے گا،اس کے بعد اس کے لئے اگلے 5 میچز بہت خطرناک ہوجائیں گے۔

سیریز کی برابی کی صورت میں 

پاکستان اور سری لنکا کی سیریز اگر 0-0 سے ڈرا رہی تو  پاکستان  43.09 کے ساتھ چھٹے اور سری لنکا  44.17 فیصد شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آجائے گا۔اگر یہ سیریز 1-1 سے ڈرا رہی تو پھر  پاکستان 54.20 فیصد شرح اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہوگا۔سری لنکا  54.17 فیصد شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہوگا۔یہ نتائج قریب حتمی ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ

پاکستان کے خلاف سری لنکا 0-2 سے ہراکر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آسکتا ہے۔پاکستان 7 ویں پوزیشن پر ہوگا۔1-1 سے ڈرا پاکستان کی چھٹی،سری لنکا ،کی 7 ویں پوزیشن برقرار رکھے گا۔سری لنکا اگر 0-1 سے جیتا تو  بھی وہ پاکستان سے ایک درجہ ترقی کرکے چھٹے،پاکستان 7 ویں نمبر پر ہوگا۔پاکستان 0-1 سے جیتا یا 0-2 سے جیتا تو اس کا نمبر 6 ہی ہوگا لیکن نیوزی لینڈ کی 5 ویں پوزیشن کے قریب کھسکے گا،سری لنکا دونوں صورتوں میں ویسٹ انڈیز سے بھی نیچے 8 ویں نمبر پر چلاجائے گا۔

یہ خبریں اپنی جگہ اہم ہیں

پاکستان،سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ کل سے،ممکنہ ٹیمیں،ممکنہ پیش گوئی

گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *