کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا کی حتمی الیون طے،واضح ہنٹ مل گیا۔آسٹریلین میڈیا نے ابھی سے پہلے ٹیسٹ کی حتمی الیون سلیکٹ کرلی ہے۔یہ نتیجہ انہوں نے ایسے ویسے نہیں نکالا بلکہ آج آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اسپنر نیتھن لائن کی بات چیت سے اخذ کیا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلین میڈیا کے دلچسپ اندازے
نیتھن لائن کا یہ جملہ کہ پچ یو اے ای جیسی ہے۔زیادہ اسپن ٹریک نہیں دیتا،اس سے میڈیا اور کرکٹ ایکسپرٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا ایک اسپنر سے ہی اٹیک کرے گا۔باقی پیس اٹیک ہوگا۔وہ بھی روایتی کہ جس میں مچل سٹارک،ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز ہونگے۔
اس طرح ایشز کے ہیرو بولینڈ بھی اس پلان میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔
پاکستان کو اس ساری مہم سے محتاط رہنا ہوگا،پچ کیسی ہے،اس کا بہتر علم میزبان ملک اور اس کی ٹیم کو ہوتا ہے،اسے درست ریڈ کرنا اور اس کے مطابق فیصلے کرنا یہ اہم کام ہوتا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ کا یہ پرانا اور روایتی اسٹائل ہے کہ شور کسی اور بات کا کرتے ہیں اور عین موقع پر ترکش سے تیر نکالتے ہیں۔پی سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اس سے سمجھنا ہوگا۔
راولپنڈی میں بارش کی پیش گوئی ضرور ہے لیکن خیال ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو موسم بہتر ہوگا۔اتوارکو بارش کی پیش گوئی ہے۔