انٹیگا،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پہلا ٹیسٹ،دوسرا روز،انگلش ٹیم کو پھر معمولی لمحات کی خوشی،لمبی پریشانی۔انگلش کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بہتر جارہی یا ناکام،پریشانی کی بات ہے یا قابل اطمینان،پہلے روز کی طرح دوسرا دن بھی اس کے لئے کچھ لمحات اچھے لایا ،اس کے بعد پھر پریشانی ہے۔ویسٹ انڈیز نے کھیل کے خاتمہ پر 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 202 اسکور بنالئے ہیں۔اسے انگلینڈ کی پہلی اننگ کے اسکور 311 رنزکو پورا کرنے کے لئے 109 اسکور مزید درکار ہیں۔
پہلا ٹیسٹ انگلش ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں 4 بڑی چوٹیں،بیئرسٹو کی سنچری نے کھڑا کردیا
انٹیگا میں جاری میچ کے دوسرے روز83 رنزکا اچھا آغاز لیا لیکن انگلش بائولرز نے پھر اگلے 44 رنزکے اندر 4 وکٹیں لے کر سنسنی پھیلادی،کیریبین ٹیم کے 4 بیٹرز 127 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ان میں کپتان کریک بریتھویٹ 55 اور کیملبل 35،بروکس 18 اور بلیک ووڈ 11 کے ساتھ شامل ہیں۔5 ویں وکٹ پر بونیر اور جیسن ہولڈر دیوار بن گئے،اسکور کو 202 تک پہنچادیا،ہولڈر 43ا ور بونیر 34 پر کھیل رہے تھے۔کرس واکس،اوورٹون،مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگ میں311 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی،جونی بیئرسٹو 140 کر کے نمایاں تھے۔جیڈن سیلئلز نے 79 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ویسٹ انڈین اننگ کے دوران بارش کے سبب کچھ دیر کے لئے کھیل رکا رہا۔