دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایک اور بڑی لیگ آگئی۔آئی پی ایل کے بعد دنیا کی سب سے مہنگی ترین لیگ۔پی ایس ایل کے مقابلہ میں کھڑی ہوگئی ہے۔پی ایس ایل جتنی 6 ٹیمیں اور اتنے ہی 34 میچز،اہم بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے قت کے قریب ترین دنوں میں ہوگی۔سب سےا ہم معاملہ یہ ہے کہ اس لیگ کی 3 فرنچائزز کے مالکان آئی پی ایل کی فرنچائزززکے آنر ہیں۔
کہنے کو یہ متحدہ عرب مارات لیگ ہے۔انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کا مختصر نام، آئی ایل ٹی 20 ہے۔اس کے لئے جو نیااعلان سامنے آیا ہے،اس نے سب کی آنکھیں کھول ڈالی ہے۔سب سے زیادہ معاوضہ 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز رکھا گیا ہے جو ٹاپ گنز کو ملے گا۔ہر ٹیم کےلئے 25 لاکھ ڈالرز رکھے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں سب سے مہنگی لیگ آئی پی ایل ہے،جس کا سب سے بڑا معاوضہ 2 ملین ڈالرز تک ریکارڈ پر ہے۔پی ایس ایل کا ہائی معاوضہ 2 لاکھ ڈالرز تک گیا،دی ہنڈرڈ کا 1لاکھ 64 ہزار،بی پی ایل کا 2 لاکھ 38 ہزار تک گیا ہے۔
پاکستان24 اوورز میں 85 رنزمیں 8 وکٹ کھوکر ہارگیا،ٹیسٹ سیریز ڈرا
متحدہ عرب امارات نے ٹاپ پلیئرز کے لئے ساڑھے 4 لاکھ فی سیزن معاوضہ کا اعلان کردیا ہے۔ایونٹ کا پہلا ایڈیشن 6 جنوری سے 12 فروری 2023 تک ہوگا۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں ہیں۔ٹوٹل 34 میچز ہونگے۔ہر ٹیم 18 رکنی اسکواڈ رکھے گی۔6 میں سے 3 کے مالکان آئی پی ایل فرنچائزز دہلی کیپیٹلز،نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے آنرز ہیں۔یہ ایس پہلی لیگ ہوگی کہ اس کی ہرٹیم 18 میں سے 12 غیر ملکی کھلاڑی رکھ سکتی ہے۔
منتظمین نے ایک اورکام بھی کیا ہے کہ ٹاپ پلیئر کے لئے 3 لاکھ 40 ہزار معاوضہ رکھنے کے بعد ایک لاکھ دس ہزار ڈالرز بونس کے طور پر جمع ہونگے۔
یہ لیگ براہ راست پی ایس ایل سے متصادم ہوجائے گی۔آنےوالے وقت میں رمضان المبارک کے باعث پی سی بی ایونٹ کو مستقبل میں کچھ وقت کے لئے جنوری میں کروانا چاہے گا،ان حالات میں تصادم ہوگا،ساتھ میں موجودہ اعتبار سے 12 فروری کے بعد پی سی بی کے لئے غیر ملکی پلیئرز کی ہائرنگ ایک مستقل مسئلہ ہوسکتی ہے۔