| | | | | | |

پی ایس ایل کا حصہ بننے پر جیسن رائے،ڈیوڈ ملر اور بین ڈکٹ کا رد عمل آگیا

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

image by Twitter

پاکستان سپر لیگ 7 کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑی مسرور،خوشی سے جھوم اٹھے،سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل اب ایک برینڈ بن چکا ہے،اس سے اخراج یا اس میں کمی پیشی پلیئرز کے لئے تکلیف دہ بھی اتنی ہی ہے جتنی خوشی اس کا حصہ بننے پر ہوتی ہے۔کامران اکمل کی ناراضی آپ دیکھ چکے ہیں۔کرس گیل کو نظر انداز کیا جانا بھی کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ایسے میں جو پلیئرز سلیکٹ ہوئے ہیں۔وہ بہت خوش ہیں۔

پی ایس ایل7،کوئٹہ میں بزرگوں کا راج،لاہور کا پرانوں پر اعتماد،اسلام آباد کا ملا جلا اسکواڈز

سنگا پور کے کرکٹر اور رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ٹم ڈیوڈ نے کہا ہے کہ  پی ایس ایل 7 کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔ملتان سلطانز کا شکریہ کہ انہوں نے سلیکٹ کیا،پاکستان جانے اور وہاں کھیلنے کے لئے بے تاب ہوں۔

انگلینڈ کے کرکٹر جیسن رائے نے کہا ہے کہ بہت جلد ٹیم کوئٹہ کے ساتھ دیکھا جائوں گا۔کلرز اورپی ایس ایل کا حصہ بننے کے لئے بے تاب ہوں۔بہت جلد پاکستان میں کھیلتا نظر آئوں گا۔

بین ڈکٹ کہتے ہیں کہ گلیڈی ایٹرز کے لئے کھیلوں گا،بہت انجوائے کروں گا۔پی ایس ایل اہم لیگ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *