لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان سپر لیگ 7 میں آج اصل ناک آئوٹ لگے گا۔ایک ٹیم گھر جائے گی۔ایک ٹیم اگلے محاذ پر روانہ ہوگی۔آج 24 فروری جمعرات کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا ایلیمنٹر میچ ہوگا۔اس کی فاتح ٹیم ایلمنٹر 2 کے لئے کوالیفائی کرے گی،یہ ایک اور محاذ ہوگا،جہاں جمعہ 25 فروری کو لاہور قلندرز سے ٹاکرا پڑے گا۔آج کی ناکام ٹیم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی صف میں جاکھڑی ہوگی اور پی ایس ایل 7 ریس سے باہر ہوجائے گی۔
پی ایس ایل 7،سلطانز کی دھمال چوکڑی،قلندرز اڑگئے،ملتان مسلسل دوسری بار فائنل میں
پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی نے 12 پوائنٹس لئے ہیں،اس کا مقابلہ اسلام آباد سے ہے جس کے صرف 8 پوائنٹس تھے۔اس لیگ میں دونوں کے جو 2 میچز ہوئے تھے،ان میں پہلا اسلام آباد اور دوسرا پشاور جیتاتھا۔گزشتہ 5 میچز میں دونوں باری باری جیت رہے ہیں۔2021 میں زلمی جیتا،پھر یونائیٹڈ جیتا تھا۔پھر دونوں میں ایلمنٹر2 کا شو گزشتہ سال بھی ہوا تھا،اس میں زلمی فاتح رہا تھا۔
سوال یہ ہے کہ یہ میچ گزشتہ سال کا ری پلے ہوگا یا پھر اس بار یونائیٹڈ میدان مارے گا،گزشتہ سال ایلمنٹر 2 تھا،اس سال ایلمنڑ 1 ہے۔بظاہر پشاور زلمی فیورٹ ہے۔یونائیٹڈ کو ایلکس ہیلز کی خدمات پھر سے حاصل ہوگئی ہیں۔ان کی شرکت اہمیت کی حامل ہوگی۔شاداب خان بھی فٹ ہوگئے ہیں۔حسن علی بھی ایکشن میں ہونگے۔اس طرح اسلام آباد کی ایک تگڑی ٹیم مقابلہ پر ہوگی۔آج تک کوئی ٹیم بھی پی ایس ایل ٹیبل پر 4 نمبر پر ہوتے ہوئے ٹائٹل نہیں جیت سکی،یہ آسان بھی نہیں ہوتا،اس کے لئے 3 میچز جیتنے پڑتے ہیں۔یہ میچ جیتنا بڑی بات ہوگی۔پشاور زلمی کافی فیورٹ اور پراعتماد ہوگی۔