لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7،آج کراچی اور ملتان کا میچ،تمام ٹیمیں رضوان کے خلاف متحد ہوگئیں۔پاکستان سپر لیگ 7 میں اب فائنل 4 کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔مننگل کو پشاور زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ کی شکست سے سرفراز الیون کے چانسز میں کمی واقع ہوئی ہے،اس کے باوجود اس کی امیدیں ابھی باقی ہیں۔
اتفاق سے آج جو میچ ہونے جارہا ہے۔وہ پی ایس ایل کی 5 ٹیموں کے لئے ایک جیسے نتیجہ کی خواہش رکھتا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کے23 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہونگے۔کراچی کی ٹیم 7 میچز ہارچکی ہے۔پہلی فتح کی منتظر ہے۔بد سے بدتر ریکارڈ سےبچائو کے لئے اب فتح ضروری ہے۔اس کی مبنزل اب پلے آف نہیں رہی۔مگر ایک فتح تو ضروری ہے۔چنانچہ کراچی کنگز تو اس لئے ملتان سلطانز کو ہرانے کی خواہش مند ہوگی
باقی 4 ٹیمیں کس کی فتح اور کس کی شکست کی تمنا کریں گہ۔کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔لاہور قلندرز ،اسلام آباد یونائیٹڈ،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مفادات میں ملتان کی شکست ضروری ہے،اس لئے ان کی تمام تر ہمدردیاں کراچی کنگز کے ساتھ ہونگی،اس لئے بھی کہ کراچی کی فتح سے ان چاروں ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ آج ملتان سلطانز کے میچ میں ایونٹ کی تمام 5 ٹیمیں اس کے خلاف سر پربیکار ہونگی۔
ایسا کیوں ہوگا
اسے سمجھنا ہوگا،ایسا اس لئے ہوگا کہ ملتان سلطانز اگر چہ پلے آف مین پہنچ چکے ہیں،اس کی شکست لاہور قلندرز کو اس کے برابر بلکہ اس سے آگے نکل کر ٹاپ کرنے کاجنون دے گی۔باقی 2 ٹیموں کو بھی کم سے کم 12 پوائنٹس تک جانے کی آرزو ہوگی۔
ملتان سلطانز اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز سے ہارکر وننگ ٹریک سے ہٹ چکے ہیں۔یہ بات کراچی کنگز کے حق میں جائے گی۔اگر یوں فرض کرلیا جائے کہ آج ملتان ٹیم ہار جاتی ہے تو آگے کیا ہوگا۔
عثمان قادر نے میچ کے دوران جیب سے کاغذ نکال لیا،راز کیا تھا،خود ہی بتادیا
اگلے روز 17 فروری کو اسلام آباد اور پشاورکا میچ ہوگا،جو ٹیم جیتے گی،اس کے 10 پوائنٹس ہونگے،اس کی پوزیشن خاصی کلیئر ہوجائے گی۔18 فروری کو ملتان اور کوئٹہ کا میچ گلیڈی ایٹرز کے لئے مارو یا مرجائو کی پوزیشن رکھے گا۔کوئٹہ کی جیت کا مطلب 8 پوائنٹس کا ہونا ہوگا۔ملتان کا 12 پر ہی سٹاپ ہوگا۔
اسی 18 فروری کی شام لاہور اور کراچی کھیلیں گے،سادہ سی بات ہے کہ قلندرز جیت کی تمنا کرتےہوئے ملتان کے برابر 12 پوائنٹس پر آجائیں گے،اس وقت قلندرز کا نیٹ رن ریٹ ملتان سے بہتر ہے،یوں وہ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ہونگے۔
اگلےروز19 فروری کو اسلام آباد اور لاہور کا شو ہوگا۔قلندرز کی جیت اسے سب سے اوپر لے جائے گی۔اسلام آباد کی جیت کا مطلب ہوگا کہ اسکے پہلے میچ پشاور زلمی کے نتیجہ کو سامنے رکھیں،زلمی سے جیت کر یہ میچ کھیل رہے ہوئے تو 12 پوائنٹس کے ساتھ سیٹ کنفرم۔زلمی سے شکست کا مطلب ہوگا کہ یہاں جیت کر اس کے برابر۔دونوں میچز کی شکست کا مطلب ہوگا کہ اس کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا پڑجائے گا۔
فروری کی20 تاریخ کو کوئٹہ کراچی سے کھیلے گا،ہر ممکن جیت ہی کچھ چانسز باقی رکھے گی۔20 کی شام کو ملتان اور اسلام آباد مقابل ہونگے،ملتان اپنی نمبر ون پوزیشن بحال یا مستحکم کرنے کا سوچےگا،اسلام آباد ڈو آرڈائی یا کنفرمیشن سیٹ کا میچ کھیل رہا ہوگا۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس کے ہی بنائے پلان میں چکرادیا،شاندار جیت
اکیس فروری کو آخری میچ لاہور اور پشاور کھیلیں گے،ممکن ہے کہ یہ میچ قلندرز اور زلمی دونوں کے لئے اہم بن جائے،ایک کے لئے اہم ہو۔دونوں کے لئے ہی سرسری بن جائے۔
آج ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کے میچ میں دونوں ٹیموں پر کوئی دبائو نہیں ہوگا۔بابر کے پاس فارم بحالی اور ٹیم کا وقار بچانے کا موقع ہوگا۔ملتان کے پاس اپنی سٹرینتھ کو چیک کرنا آسان ہوگا۔رضوان اور بابر میں کڑے مقابلہ کی توقع ہے۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فارمولہ اب بھی چل سکتا ہے۔ملتان اور کراچی دونوں اسی سوچ کی جانب جاسکتے ہیں۔