کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7،آج کوئٹہ کااسلام آباد سےٹاکرا،بڑی کمک کون سی مل گئی۔پاکستان سپر لیگ 7 میں آج ایک اور میچ کھیلا جارہا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام میں مقابل ہونگے،آج بھی سنگل شو ہوگا۔آخری میچز میں دونوں ٹیمیں فتح کے قریب آکر ملتان سے ہاری ہیں۔دونوں کی کہانی ایک سی رہی تھی۔دونوں کے خلاف ملتان سلطانز پہلے کھیلا۔اسلام آباد کو 217 اسکور کرکے 197 تک روکا۔کوئٹہ کے لئے تو اس کے 174 اسکور ہی بہت تھے۔6 رنز سے میچ جیتا تھا۔چنانچہ یہ دونوں ٹیمیں اپنے آخری میچز کے ٹاس جیت کر اضافی ایڈوانٹج لینے میں ناکام رہی ہیں۔
پی ایس ایل 7 کا نیا ٹرینڈ سیٹ،ٹاس جیتو،میچ ہارو،قلندرز نے زلمی کو زیر کرلیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یہ چوتھا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا میچ ہے۔دونوں کے 2،2 پوائنٹس ہیں،اس کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے یہ اس لئے اہم ہے کہ اس کا ایک میچ یونائیٹڈ سے زیادہ چل رہا ہے۔اتفاق سے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد تیسرے اور کوئٹہ چوتھے نمبر پر ہیں۔
دونوں کے گزشتہ 5 میچز کا جائزہ لیا جائے تو یونائیٹڈ نے 2021 کے دونوں میچز جیتے تھے لیکن اس سے قبل 2020 کے دونوں اور 2019 کا ایک میچ کوئٹہ نے جیت کر 5 میچز میں 2-3 کی برتری پاس رکھی ہے۔
مجموعی باہمی مقابلوں میں بھی کوئٹہ کو برتری حاصل ہے،اس نے 13 میچز میں سے 7 جیتے اور 6 ہارے ہیں،پھر سرفراز احمد پرانے کپتان چلے آرہےہیں۔،
ایک اہم سوال یہاں باقی ہے کہ اسلام آباد تاریخ میں 2 اور کوئٹہ ایک بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکے ہیں،ان کے کپتان کوچھ نیا کریں گے،شروع میں تو یہ روٹین چل نکلی تھی کہ ٹاس جیتو،فیلڈنگ کرو،میچ جیتو۔اب گزشتہ 3 میچز میں تو یہ حالات ہیں کہ ٹاس جیتو ،فیلڈنگ کرو ،میچ ہارو۔کیا کوئی کپتان یہ روایت بدلے گا کہ ٹاس جیت کر وہ پہلے بیٹنگ کا اعلان کردے۔
کوئٹہ کو بڑی کمک حاصل ہوگئی ہے،اس کے مینٹو ر سر ویوین رچرڈز نے کیمپ جوائن کرلیا ہے۔،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پلیئرز کو سپورٹ اور ٹریننگ بھی سٹارٹ کردی ہے۔دوسری مدد جیمز ونس کی ہے،وہ آج کے میچ میں دستیاب ہونگے،انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ میچ کھیلنے کےلئے پچ پر آنے کو بے تاب ہیں،میں آج ایکشن میں ہونگا۔شاہد آفریدی نے بھی کیمپ میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔