| | | | | |

پی ایس ایل 7 کا نیا ٹرینڈ سیٹ،ٹاس جیتو،میچ ہارو،قلندرز نے زلمی کو زیر کرلیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پی ایس ایل 7 کا نیا ٹرینڈ سیٹ،ٹاس جیتو،میچ ہارو،قلندرز نے زلمی کو زیر کرلیا۔پی ایس ایل 7 کا نیا ٹرینڈ فٹ،ٹاس جیتو،میچ ہارو۔مسلسل تیسرے میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ہارگئی۔بدھ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہور قلبدرز نے پشاور زلمی کو 29  رنز سے ہرادیا۔قلندرز کا کیچ ڈراپ کرنا،ناقص فیلڈنگ کرنا بھی زلمی کو فائدہ نہ دے سکا،کیونکہ شاید نیا ترینڈ سیٹ ہونے جارہا ہے۔شاہین آفریدی کا آخر میں بائونڈری لائن پر پکڑا گیا کیچ بھی ہیڈ لائنز میں آیا،حریف کپتان وہاب ریاض نرغے میں آئے۔

پشاور زلمی نے200 کا آغاز کیا تو لاہور قلندرز کے فیلڈرز بھرپور تعاون کرتے نظرآئے،خراب فیلڈنگ،ڈراپ کیچزکے بعد بھی پشاور زلمی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔پہلا میچ کھیلنے والے ززائی صفر پر گئے۔کامران اکمل 41 اور حسین طلعت15 کرسکے۔حیدر علی نے 33 بالز پر 49 کی اننگ کھیلی۔2 چانسز ملنے کے بعد بھی نہ جتواسکے۔9 بالز کھیلنے والے شعیب ملک 7 کرسکے۔ردر فرڈ 21 اور بین کٹنگ10 ہی بناسکے۔زلمی کی اننگ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 170 رنز تک محدود رہی۔قلندرز نے  29 رنز سے میچ جیت لیا،ایونٹ میں یہ اس کی  دوسری فتح اور زلمی کی دوسری شکست تھی۔قلندرز کے ڈیوڈ ویزا ہیٹ ٹرک کرکے بھی ہیٹ ٹرک سے محروم ہوگئے،الگ سے سٹوری آرہی ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 32 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔راشد خان نے ایک وکٹ کے لئے 38 اسکور دیئے۔شاہین آفریدی نے  19 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ویزا نے بھی 2 آئوٹ کئے۔

حفیظ اور فخرزمان میں زوردار ٹکرائو،پروفیسر گرنے کے بعد فیلڈ سے باہر،شدید غصہ کا اظہار

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،،فخرزمان کا موڈ بحال تھا،شروع سے ہی اسکور پڑنے لگے۔قلندرز نے 20 اوورز میں4 وکٹ پر 199 اسکور بنائے۔اننگ کی خاص بات فخر اور  عبد اللہ شفیق کی 94 رنزکی شراکت تھے،پھر عبداللہ کے 41 اورکامران غلام کے 30 رنز تو تھے ہی لیکن اصل کام تجربہ نے کیا۔فخرزمان نے اپنی فارم بحالی کا فائدہ اٹھایا۔ایک اور دھواں دھار اننگ کھیلی۔انہوں نے 38 بالز پر 66 کئے۔3 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔آخر میں محمد حفیظ کی کھوئی فارم واپس آتے محسوس ہوئی،انہوں نے رواں لیگ میں پہلی بار اپنے جوہر دکھائے اور19 بالز پر 37 کئے،اس میں 1 چھکا،3 چوکے شامل تھے۔راشد خان نے تو کمال ہی کردی۔صرف 8 بالز پر 22 رنز لوٹ لئے۔پشاور زلمی کے سلمان ارشاد 47 رنز دے کر سب سے زیادہ 2 وکٹ لینے مین کامیاب ہوئے۔عثمان قادر کو 4 اوورز میں ایک وکٹ کی خاطر 43 رنز کی مار برداشت کرنی پڑی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *